طلاق

بذریعہ میسج بیوی کو طلاق دینے کاحکم

فتوی نمبر :
38600
| تاریخ :
2019-11-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بذریعہ میسج بیوی کو طلاق دینے کاحکم

میں نے آج سے نو مہینے پہلے اپنی بیوی کو میسج کے ذریعے طلاق دی تھی، میسیج میں یہ الفاظ لکھے تھے، میں اپنے ہوش و حواس میں ہوں، میں تم کو طلاق دیتا ہوں، میں تم کو طلاق دیتاہوں، میں تم کو طلاق ہوں " اور تم سے شدید نفرت کرتا ہوں"۔ لیکن اس میسج سے دو دن پہلے میں نے اپنی بیوی کو یہ کہا تھا تم مجھ پے حرام ہو " اب آپ سے معلوم کرنا چاہتا ہوں ، کہ ہمارے درمیان رجوع کی گنجائش ہے ؟ یا ہماری تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا اپنی بیوی کو میسج کرنے سے پہلے" تم مجھ پر حرام ہو" کہنے سے ایک طلاق بائن واقع ہو چکی تھی، جس کے بعد میسج کے ذریعے "میں تم کو طلاق دیتا ہوں" تین مرتبہ کہنے سے مزید دو طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، جبکہ چوتھی طلاق محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہو گئی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا، اور عدت گزارنے کے بعد عورت کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الشامية (قوله (حرام) من حرم الشيء بالضم حراما امتنع، أريد بها هنا الوصف ومعناه الممنوع فيحمل ما سبق، وسيأتي وقوع البائن به بلانية في زماننا للتعارف. لا فرق في ذلك بين محرمة وحرمتك، سواء قال علي أو لا ( ج ۳ ص ٢٩٨)
وفي الدر المختار :الصريح يلحق الصريح و يلحق (البائن) بشرط العدة والبائن يلحق الصريح ) الصريح مالا يحتاج الى النية بائنا كان الواقع به أو رجعيا فتح (۳) ص ۳۰۶) ۔
وفي بدائع الصنائع :وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك, وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر لقوله عز وجل: (فإن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجاً غَيْرَهُ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة اھ( ج ۳ ص ۲۳۳) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38600کی تصدیق کریں
0     510
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات