وضو

بواسیر کے مسوں سے رطوبت یا خون نکلنے سے وضو کا حکم

فتوی نمبر :
37888
| تاریخ :
2019-07-25
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

بواسیر کے مسوں سے رطوبت یا خون نکلنے سے وضو کا حکم

میں مسلسل بواسیر کی تکلیف میں مبتلا ہوں، بعض اوقات شلوار میں کچھ نقطے محسوس کرتا ہوں، وہ پیلے اور کبھی کبھار لال ہوتے ہیں، اکثر اوقات ظاہر ہوتے ہیں، کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بواسیر کے مسوں سے اگر کوئی رطوبت یا خون نکل کر کپڑوں میں لگتا ہو، اس سے وضو ٹوٹ جائےگا، اس لیے سائل کو دوبارہ وضو کر کے نماز پڑھنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (وينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) بالفتح ويكسر (منه) أي من المتوضئ الحي معتادا أو لا، من السبيلين (إلی قوله) (و) خروج غير نجس مثل (ريح أو دودة أو حصاة من دبر لا) اھ۔ (1/ 134)واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ذاکراللہ امان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37888کی تصدیق کریں
0     913
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات