قرض

کسی کو گھر کی خریداری کے لئے قرض دے کر قرض کی واپسی تک اس سے کرایہ کے مد میں رقم وصول کرنا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
37359
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

کسی کو گھر کی خریداری کے لئے قرض دے کر قرض کی واپسی تک اس سے کرایہ کے مد میں رقم وصول کرنا جائز ہے؟

سر میں ایک گھر لے رہا ہوں، جو کہ تقریباً چالیس لاکھ کا ہے، دس لاکھ میں کسی سے لے رہا ہوں ، جس سے لینے ہے اس کو گھر کا جتنا کرا یہ بنتا ہے اس کا ایک چوتھائی (۴/۱) اس کو دینا ہے ، اور پھر جتنی دیر تک اس کے پورے پیسے واپس نہیں دیتا کرایہ کا ایک چوتھائی (۴/۱) اس کو دیتا رہوں گا، جبکہ گھر میں، میں خود رہوں گا، کیا یہ سود ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل جس شخص سے مکان کی خریداری کے لیے رقم لے رہا ہے، اگر وہ شخص یہ رقم بطور قرض دے کر، رقم کی پوری واپسی تک گھر کے کرایہ میں سے ایک چوتھائی (۴/۱) کرایہ وصول کرنے کی اپنے لئے شرط رکھے تو یہ قرض پر نفع حاصل کرنے کی وجہ سے صراحۃً سود ہے ، اس لئے اس سے اجتناب لازم ہے ، تاہم اگر سائل مذکور شخص سے مل کر مشترکہ طور پر یہ مکان خریدے جس سے مذکور مکان سائل اور اس دوسرے شخص کے درمیان ایک چوتھائی (۴/۱) کے حساب سے مشترک ہو جائے گا، پھر اگر وہ دوسرا شخص اپنے حصہ کا کرایہ وصول کرے تو ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا، اس کے بعد یہ بھی جائز ہے کہ سائل مذکور شخص کو اس کے حصے کی رقم دے کر پورے گھر کا مالک بن جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: و في الأشباه كل قرض جر نفعا حرام اھ (5/ 166)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة و في الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به اھ (5/ 166)
و في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: «نهى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عن قرض جر نفعا» اھ (6/ 83) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدجعفرشاہ حکیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37359کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات