اگر کوئی شخص یہ وصیت کرے کہ میرے مرنے کے بعد میری بیوی کو تین طلاق ہو جائے ، تو اس صورت میں اس شخص کے مرنے کے بعد عورت کی کیا حیثیت ہو گی ؟
اگر کوئی شخص یہ کہہ دے کہ" میری وفات کے بعد میری بیوی کو تین طلاق "تو اس کی اس بات کا شرعاً کوئی اعتبار نہیں ، اور اس کی بیوی اس شخص کی وفات کے بعد اس کی میراث سے محروم نہ ہو گی۔
كما في الهندية : ولو قال أنت طالق مع موتي أو مع موتك لا يقع شيء كذا في الكافي اھ ( ج ١ ص ٣٦٩)
وفي الدر :( كما لغا إيقاعه ( الطلاق ) مقارنا لثبوت ملك ) كانت طالق مع نكاحك ويصح مع تزوجي إياك لتمام الكلام بفاعله ومفعوله ( أو زواله ) كمع موتي أو موتك اھ ( ج ٣ ص ٣٤٦).