وضو

مروجہ جرابوں پر مسح کا حکم

فتوی نمبر :
35982
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

مروجہ جرابوں پر مسح کا حکم

اگر وضو کرنے کے بعد جراب (سوتی) پہن لے اور اگلی نماز پڑھنے تک بوٹ پہنے رکھیں ، تو دوبارہ وضو کرنے کے دوران پاؤں پر جراب (سوتی) کے اوپر سے مسح ہوسکتا ہے؟ یا دوبارہ پاؤں دھونے پڑیں گے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مروجہ جرابوں پر مسح کرنا جائز نہیں ، بلکہ ان کو اتار کر پاؤں دھونا لازم ہے ، ورنہ وضو اور نماز درست نہ ہوگی ، اس لئے سائل کو وضوء کرتے ہوئے مروجہ عام جرابوں پر مسح کرنے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (أو جوربيه) و لو من غزل أو شعر (الثخينين) بحيث يمشي فرسخا و يثبت على الساق و لا يرى ما تحته و لا يشف إلا أن ينفذ إلى الخف قدر الغرض اھ (1/269)۔
و فی بدائع الصنائع : فان کا نا رقیقین یشفان الماء لایجوز المسح علیھما بالاجماع اھ (1/10)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 35982کی تصدیق کریں
0     794
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات