طلاق

"میری طرف سے فارغ ہے" کے جملے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
34961
| تاریخ :
2018-07-30
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"میری طرف سے فارغ ہے" کے جملے سے طلاق کا حکم

سوال: میری اپنی بیوی کے ساتھ کافی لڑائی ہو گئی ، جس سے وہ بد تمیزی پر اتر آئی ،غصہ میں , میں نے آٹھ سے دس دفعہ اپنی والدہ کے سامنے یہ کہہ دیا کہ یہ عورت" میری طرف سے فارغ ہے"صرف ان الفاظ کو میں نے استعمال کیا اپنی بیوی کا نام لیکر یا مخاطب کر کے نہیں کہا "کہ میں اپنے ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ،نہ ہی میں نے طلاق کا لفظ استعمال کیا ، اور یہ سب کچھ ایک ہی دن میں ہوا ہے ، مجھے فتوی دے دیجئے اس پر ، کیونکہ جہاں تک مجھے معلوم ہے با قاعدہ الفاظ کے ساتھ مخاطب کر کے طلاق دی جاتی ہے نام لیکر , کہ میں اپنے ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، پر میں نے تو صرف اپنی والدہ کو مخاطب کر کہ کہا اس کو مخاطب کر کےنہیں کہا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فارغ کا لفظ عند القرینہ طلاقِ صریح بائن کیلئے استعمال ہوتا ہے جبکہ بیوی کی طرف سے بدتمیزی اس بات کا قرینہ ہے ، اس لئے اس جملے سے سائل کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن ہو چکی ہے اگر سائل بیوی کو دوبارہ رکھنا چاہتا ہو تو دو گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ تجدیدِ نکاح کرنالازم ہے ، مگر آئندہ کیلئے سائل کے پاس صرف دو طلاقوں کا اختیار رہے گا ، اگر سائل نے ان دو طلاقوں کا اختیار بھی استعمال کرلیا تو سائل پر اسکی بیوی حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الهندیة: (الفصل الخامس في الكنایات) لا يقع بها الطلاق إلا بالنية أو بدلالة حال كذا في الجوهرة النيرة، ثم الكنایات ثلاثة أقسام (ما يصلح جوابا لا غير) أمرك بيدك اختاري اعتدي (وما يصلح جوابا وردا لا غير) اخرجي اذهبي اعزبي قومي تقنعي استتري تخمري( وما يصلح جوابا وشتما) خلية برية بتة بتلة بائن حرام (ج 1 ص ٣٧٤) ۔
وفی الشامیة:(قوله خلية) بفتح الخاء المعجمة فعيلة بمعنى فاعلة: أي خالية إما عن النكاح أو عن الخير ح: أي فهو عن الأول جواب، وعلى الثاني سب وشتم، ومثله ما يأتي (قوله برية) بالهمزة وتركه، أي منفصلة إما عن قيد النكاح أو حسن الخلق اھ (3/298)
وفي الدر: (لا) يلحق البائن( البائن) إذا أمكن جعله إخبارا عن الأول: كانت بائن بائن، أو أبنتك بتطليقة فلا يقع لأنه إخبار فلا ضرورة في جعله إنشاء اھ( ج ۳ ص ۳۰۸) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد المنان ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34961کی تصدیق کریں
0     575
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات