اگر کوئی شخص بینک میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتا ہو، وہ سود سے متعلق کسی چیز میں بلاواسطہ ملوث نہ ہو، کیا وہ تراویح کی امامت کرا سکتا ہے؟
صورت مسئولہ میں مذکور ملازمت اختیار کرنے والے کی اقتداء میں نماز تراویح پڑھنا جائز اور درست ہے۔
ففي الدر المختار: (والأحق بالإمامة) (إلی قوله) (الأعلم بأحكام الصلاة) فقط صحة وفسادا بشرط اجتنابه للفواحش الظاهرة اھ (1/ 557)واللہ اعلم