وضو

مقیم کے لئے موزوں پر مسح کی مدت

فتوی نمبر :
32941
| تاریخ :
2018-02-01
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

مقیم کے لئے موزوں پر مسح کی مدت

میں اکثر موزوں پر مسح کرتا ہوں، سوال یہ ہے کہ آیا مسح صرف دو یا تین نمازوں کیلئے ہے یا ۲۴ گھنٹوں کو پورا کرنا شرط ہے؟ میں تو اکثر عصر کے وضو کے بعد پہنتا ہوں ، پھر صبح کی نماز بھی مسح کے ساتھ ادا کرتا ہوں، پھر مسح ختم کردیتا ہوں، اس بارے میں تفصیلاً جواب دے دیں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

وضو کرکے موزے پہننے کے بعد جس وقت حدث لاحق ہوجائے، اس کے بعد سے مقیم شخص کیلئے ایک دن ایک رات تک موزوں پر مسح کرنا جائز رہتا ہے، لیکن اگر کوئی شخص اس سے پہلے موزے اُتار کر پاؤں دھولے ، تو اس میں بھی کوئی قباحت نہیں، لہٰذا سائل کا مذکور عمل شرعاً جائز اور درست ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ساجداللہ یاسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 32941کی تصدیق کریں
0     810
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات