وضو

گندے خیالات آنے سے ایک، دو قطرے نکل جانےکی صورت میں وضو وغسل کا حکم

فتوی نمبر :
32845
| تاریخ :
2018-01-28
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

گندے خیالات آنے سے ایک، دو قطرے نکل جانےکی صورت میں وضو وغسل کا حکم

السلام علیکم! حضرت سوال یہ ہے کہ ، یہ جو شیطانی گندے خیالات آتے ہیں، اس کی وجہ سے ایک یا دو قطرے نکل جاتے ہیں خود ہی ، تو اس صورت میں نماز کیسے ادا کی جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاً: سائل کو چاہیئے کہ ، اس طرح کے گندے اور شیطانی خیالات سے اپنے دل ودماغ کو پاک رکھنے کی کوشش کرے، تاکہ اس گناہ اور اس کے اثرات سے محفوظ رہے۔
ثانیاً: جب اس طرح کے موقع میں ایک دو قطرے نکلیں، تو اس سے غسل واجب نہیں ہوتا، صرف متعلقہ جگہ کو پاک کرنے اور وضو کرنےکے بعد ، نماز پڑھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الفتاوى الهندية: منها ما يخرج من السبيلين من البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة الخ (1/ 9) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اشرف حاتم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 32845کی تصدیق کریں
0     785
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات