کفر و موجب کفر

قادیانی بننے کا مشورہ دینے والے شوہر کے ایمان و نکاح کا حکم؟

فتوی نمبر :
32751
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

قادیانی بننے کا مشورہ دینے والے شوہر کے ایمان و نکاح کا حکم؟

میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ میرے شوہر نے مجھے قادیانی ہونے کا مشورہ دیا تھا، میرا یہاں پر ویزہ حاصل کرنے کے لئے ، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا، میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ میرے شوہر کے ایسا بولنے کی وجہ سے ان پر تجدید ایمان لازمی ہوتا ہے؟ اور جس شخص کا ایمان ختم ہوجائے تو اس کی بیوی اس کے نکاح میں نہیں رہتی،تو کیا اب میں اس کے نکاح سے آزاد ہوگئی ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس طور پرکہ سائلہ کے شوہر نے ویزے کے حصول کے لئے اسے (العیاذ باللہ) قادیانی ہونے کا مشورہ دیا ہو تو اس کی وجہ سے سائلہ کے شوہر کا ایمان ختم ہوچکا ہے، اس لئے اس پر لازم ہے کہ بصدق دل توبہ واستغفار کرکے تجدید ایمان و تجدید نکاح بھی کرے، اور آئندہ کے لئے ایسے کلمات کفریہ کہنے سے مکمل اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی البحر الرائق: ويكفر بتلقين كلمة الكفر ليتكلم بها ولو على وجه اللعب وبأمره امرأة بالارتداد لتبين من زوجها وبالإفتاء بذلك وإن لم تكفر المرأة بناء على أن الرضا بكفر غيره كفر الخ (ج5 صـ133 ، ط: دار الکتاب الاسلامی)۔
وفی الھندیۃ: (ومنها) ما يتعلق بتلقين الكفر والأمر بالارتداد وتعليمه والتشبيه بالكفار وغيره من الإقرار صريحا وكناية إذا لقن الرجل رجلا كلمة الكفر، فإنه يصير كافرا، وإن كان على وجه اللعب وكذا إذا أمر رجل امرأة الغير أن ترتد وتبين من زوجها يصير هو كافرا هكذا روي عن أبي يوسف، وعن أبي حنيفة رحمه الله تعالى أنّ مَنْ أمر رجلاً ان يكفر كان الآمر كافرًا، كفر المأمور أو لم يكفر۔(ج2 صـ275-276 ، ط: دار الفکر)۔
واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 32751کی تصدیق کریں
0     209
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات