پیشاب کی تھیلی لگی ہو تو اس کے ساتھ نماز کس طرح پڑھی جا سکتی ہے؟
پیشاب کی تھیلی ہٹا کر ہر نماز کےلۓ وضو کر کے نماز پڑھنا ممکن نہ ہو ، تو تھیلی کے ساتھ ہی نماز پڑھنا درست ہے ، مگر ایسا شخص معذور کے حکم میں داخل ہونے کی وجہ سے ہر نماز کے لۓ علیحدہ نیا وضو کرے گا اور اس وضو سے وقت کے اندر فرض ، نفل ہر طرح کی نمازیں پڑھنا اس کے لۓ جائز اور درست ہوگا ، مگر ایک نماز کا وقت گزر جائے تو ایسے شخص کو دوسرے وقت کے لۓ نیا وضو کرنا لازم ہوگا۔
فی الدر المختار : (و صاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (إلی قوله) (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة) بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ و يصلي فيه خاليا عن الحدث (و لو حكما) (إلی قوله) (و حكمه الوضوء) لا غسل ثوبه و نحوه (لكل فرض) اللام للوقت اھ (1/ 305)۔
و فی الفتاوى الهندية : مريض تحته ثياب نجسة إن كان بحال لا يبسط شيء إلا و يتنجس من ساعته يصلي على حاله اھ (1/ 137)۔