وضو

عورت کے لۓ ،لیکوریا کی بیماری میں وضو ، نماز اور پاکی کا حکم

فتوی نمبر :
3227
| تاریخ :
2007-06-18
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

عورت کے لۓ ،لیکوریا کی بیماری میں وضو ، نماز اور پاکی کا حکم

مجھے لیکوریا ہے ، اس بیماری میں مستقل تھوڑی مقدار میں پاک سفید قطرے آتے ہیں ، اور طہارت کے بعد نماز کے دوران پیشاب گاہ سے ہوا خارج ہوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے، یہ ہر نماز کے دوران کامعاملہ ہے، کیا اس حالت میں میرا وضو قائم رہےگا اور نماز ہو جائےگی؟ میں کپڑے کے اس تھوڑے سے حصے کو جہاں قطرات ہوں ، پاک کر کے انہیں میں نماز پڑھ سکتی ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائلہ کو لیکوریا کی اتنی شدت ہو کہ وہ نماز کے کسی ایک وقت میں بھی شروع سے اخیر تک یعنی پورے وقت کے کسی حصہ میں بھی مکمل طہارت کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکتی ہو تو وہ شرعاً معذور کے حکم میں ہے ، اسے ہر نماز کے وقت ایک بار وضو کر لینا کافی ہوگا اور اس مرض سے اس کا وضو نہیں ٹوٹےگا ، البتہ اگر کوئی دوسرا ناقضِ وضو امر ظاہر ہو جائے یا وقت ختم ہو کر دوسری نماز کا وقت داخل ہو جائے تو اس سے اس کا وضو ٹوٹ جائےگا اور اس دوسرے وقت کی نماز کے لۓ نیا وضو کرنا لازم ہے، جبکہ اس مرض میں خار ج ہونے والا پانی ناپاک ہوتا ہے، اس لۓ کپڑے کے ناپاک حصے کو دھوکر پاک کر لیا جائے تو اس میں بھی نماز درست ہے، اسی طرح محض ہوا نکلنے کے وہم سے وضو اور نماز میں فرق نہیں پڑتا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سلیم سرور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 3227کی تصدیق کریں
0     1686
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات