مفتی صاحب میرے کچھ سوالات ایلاء کے بارے میں ہیں۔ (۱) کیا ایلاء کے لیے اللہ کی قسم کھانا ضروری ہے یا کوئی اور لفظ استعمال ہو سکتا ہے، جیسے لفظِ حرام ہے۔ (۲) اگر یہ قسم کھائی ہو میں ساری زندگی تم سے قربت نہیں کرونگا اور پھر چار ماہ سے پہلے قربت کر لی تو کیا ایلاء ختم ہو جائے گا یا پھر بھی باقی رہےگا۔
اللہ تعالیٰ کی قسم کے علاوہ دیگر الفاظ جو قسم کے معنیٰ میں ہوں ان سے بھی ایلاء ہو جاتا ہے۔ جبکہ ساری زندگی قربت نہ کرنے کی قسم کھانے کی صورت میں چار ماہ سے قبل صحبت کرنے کی وجہ سے اگرچہ ایلاء ختم ہو جائےگا، مگر قسم میں حانث ہو نے کی وجہ سے اس کا کفارہ لازم ہوگا۔
ففی حاشیۃ ابن عابدین: (ایلاء إن نوی التحریم أو لم ینو شیئًا، وظھار ان نواہ الخ ۔ (ج۳، ص۴۳۴) واللہ أعلم بالصواب!