پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ربافری لون نوجوان ڈاکٹرز کو دے رہی ہے، تاکہ وہ اس لون سے اپنے کلینک کھول سکیں،پوچھنا یہ ہے کہ ہم یہ لون کلینک کے سیٹ اپ کے علاوہ بھی استعمال کر سکتے ہیں ؟
پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے نوجوان ڈاکٹرز کو دیا جانے والار بافری قرض اگر صرف کلینک کے سیٹ اپ (set up) کے لئے ہی ہو تو اس قرض کا ملکیت میں آنے کے بعد اسے کلینک سیٹ اپ کے علاوہ دیگر ضروریات میں استعمال کرنا اگرچہ شرعاً جائز اور درست ہے، مگر قانو ناً اس کی اجازت نہیں، لہذا اس سے احتراز ہی بہتر ہے۔
ففي الدر: تجب طاعة الإمام فيما ليس بمعصية الله اھ (۲/172) -
وفي بحوث قضايا الفقهية معاصرة: كل من يسكن دولة، فانه يلتزم قولاً أو عملاً بانه يتبع قوانينها وحينئذ يجب عليه اتباع احكامها اھ (ص: 166)-
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0