وضو

ہونٹ سے پانی نما مادے کے اخراج سے وضو کا حکم

فتوی نمبر :
28589
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

ہونٹ سے پانی نما مادے کے اخراج سے وضو کا حکم

میرے ہونٹ پر ایک سوئی کے سر کے برابر پانی نکل جاتا ہے ، یہ کوئی زخم نہیں ہے ، تقریباً دس سال سے ہے اور یہ پانی کا رنگ بالکل صاف ہے تھوک جیسا ، اب میرا وضو اس سے ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے ہونٹ سے جو پانی نکلتا ہے ، اگر وہ اپنے مقام سے بہہ جاتا ہو تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ، ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایة : المعاني الناقضة للوضوء كل ما يخرج من السبيلين (الیٰ قوله)و الدم و القيح إذا خرجا من البدن فتجاوزا إلى موضع يلحقه حكم التطهير و القي ملء الفم اھ (1/ 17)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28589کی تصدیق کریں
0     618
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات