میرے دو سوال ہیں ایک شخص جماعت کی نماز میں شامل ہوتا ہے، تکبیرِ اولیٰ کے بعد ثناءتعوذ پڑھتا ہے، جبکہ ایک دوسرا شخص ثناءاورتعوذنہیں پڑھتا بلکہ خاموش رہتا ہے، کونسا فرد صحیح عمل کررہا ہے؟
اگرظہر کی نماز باجماعت ہورہی ہو اور ایک رکعت نکل گئی، دوسری رکعت میں جماعت میں شامل ہوگیا یعنی میری پہلی رکعت ہوئی، لہذا میں نےالحمدشریف کے ساتھ سورت پڑھی، جماعت کی تیسری رکعت یعنی میری دوسری رکعت میں مجھے کیا پڑھنا چاہیئے ؟ الحمدشریف کے ساتھ سورت یا پھر الحمدشریف اور چوتھی رکعت میں الحمدشریف کے ساتھ سورت بھی شامل کرنی ہے؟
اگر امام نے صرف قراءت شروع کرلی ہو تو دوسرے فرد کا عمل صحیح ہے ورنہ پہلے کا، جبکہ امام کے پیچھے مقتدی پر خاموش رہنا واجب ہے اور امام کےسلام پھیرنےکے بعد جورکعات رہ گئی ہوں تو ان میں سے پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ اورسورہ پڑھنا ضروری ہے باقی میں نہیں ۔
ففی الدر المختار: أدرک الامام فی القیام یثنی مالم یبدأ بالقراءۃ(1/488)۔
وفیه ايضاً المسبوق كالمنفرد فيما يقضيه ۔ (ج اص 29)۔