طلاق

"میرا اور تمہارا تعلق ختم ہمیشہ کے لیے" کہنے سے طلاق ہو جائے گی؟

فتوی نمبر :
28047
| تاریخ :
2016-02-18
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"میرا اور تمہارا تعلق ختم ہمیشہ کے لیے" کہنے سے طلاق ہو جائے گی؟

میرے شوہر نے مجھے میسج کیا: "تمہیں شرم نہیں ہے تم نے میری کزن کو کہا ہے کہ تم اس کی (یعنی میرے شوہرکی )کزن ہو، تو کزن بن کر ر ہو، اس لیے "میرا اور تمہارا تعلق ختم ہے ہمیشہ کے لیے"، اور دوسرے میسج میں تھا " میرا تمہارا تعلق ختم ہے"۔
از راہ کرم بتائیں کہ اس میسج سے مجھے طلاق ہو جائے گی ؟ اگر ہم ساتھ رہنا چاہیں تو کیسے رہ سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر نے مذکور الفاظ " میرا تیرا تعلق ختم " طلاق کی نیت سے کہے ہوں، تو پہلے میسج سے سائلہ پر ایک طلاق بائن واقع ہو کر نکاح ختم ہو چکا ہے ،اور چونکہ الفاظ کنا یہ کیساتھ بائن طلاق کے بعد دوسری طلاق دی جائے، تو اس سے دوسری طلاق واقع نہیں ہوتی ،اس لئے دوسرے میسج سے اگرچہ طلاق کی نیت ہو تب بھی اس سے مزید کوئی طلاق نہیں ہوگی ۔
لہذا سائلہ اور اس کا شوہر اگر دونوں میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہوں ،تو دو گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ تجدید نکاح کر کے رہ سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الهندية: لم يبق بيني وبينك عمل ونوى يقع اھ(1/ 327)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28047کی تصدیق کریں
1     769
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات