کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ:
زید کارپینٹر ہے ، کام کے دوران ہاتھ پر سلوشن لگ جاتا ہے ، نماز کے وقت پیٹرول سے ہاتھ صاف کرکے نماز پڑھتا ہے ، بعض اوقات نماز کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ،سلوشن لگا ہونے کی وجہ سے گندم کے دانے کے برابر جگہ خشک رہ گئی تھی ، اس صورت میں پڑھی ہوئی نماز کا کیا حکم ہے ؟ اعادہ ضروری ہے یا نہیں ؟ جزاکم اللہ خیرا!
سلوشن لگے رہنے کی وجہ سے اگر بدن تک پانی نہ پہنچتا ہو، تو وضو اور غسل درست نہ ہوگا ، اس لئے ان نمازوں کا اعادہ لازم ہوگا۔
کما فی غنیة المتملی : و ذکر فی المحیط اذا کان علیٰ ظاھر بدنه جلد سمک او خبز ممضوع قد جف واغتسل او توضأ ولم یصل الماء الیٰ ما تحته لم یجز الخ (49)۔