وضو

اعضائے وضو کو کپڑے سے خشک کیا جاسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
25885
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

اعضائے وضو کو کپڑے سے خشک کیا جاسکتا ہے؟

السلام علیکم ! جناب مفتی صاحب یہ معلوم کرنا ہے کہ نارمل وضو کرنے کے بعد چہرےاور بازو کو کپڑے سے خشک کیا جاسکتا ہے؟ یا پانی کو خشک ہونے دیا جائے؟ میں نے سنا ہے کہ کپڑے یا ٹشو سے صاف نہیں کرنا چاہیئے ، اس مسئلہ کو اگر حدیث سے بتا دیں تو عنایت ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

وضو کرنے کے بعد چہرہ اور بازوؤں کے پانی کو کپڑے سے خشک کرنا بھی جائز ہے ، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں اور اگر ان کو خشک ہونے دیا جائے ،تو یہ بھی جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن الترمذی : عن عائشة قالت کانت لرسول اللہ ﷺ خرقة ینشف بھا بعد الوضوء (1 /9)۔
وفیها ایضاً : عن معاذ بن جبل قال رأیت رسول اللہ ﷺ اذا توضأ مسح وجھه بطرف ثوبه (1 /9)۔
و فی رد المحتار : تحت (قوله : و التمسح بمنديل) ذكره صاحب المنية في الغسل و قال في الحلية : و لم أر من ذكره غيره و إنما وقع الخلاف في الكراهة ؛ ففي الخانية : و لا بأس للمتوضئ و المغتسل روي عن رسول - صلى الله عليه وسلم - أنه كان يفعله و منهم من كره ذلك و منهم من كرهه للمتوضئ دون المغتسل و الصحيح ما قلنا ، إلا أنه ينبغي أن لا يبالغ و لا يستقصي فيبقي أثر الوضوء على أعضائه اهـ (1 /131)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 25885کی تصدیق کریں
0     899
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات