قرض

قرض خواہ کے انتقال کی صورت میں اسکے قرض کی واپسی کا حکم

فتوی نمبر :
25774
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض خواہ کے انتقال کی صورت میں اسکے قرض کی واپسی کا حکم

السلام علیکم! میں نے آج سے 20 سال پہلے ایک شخص سے پیسے اور ادھار لیے تھے، وہ شخص بہت سے لوگوں کو ادھار دیتا تھا،مگر ادھار واپسی پر پیسے کچھ زیادہ لیتا تھا ،مجھے معلوم ہونے کے باوجود میں نے اس شخص سے 5 ہزار اداھار لیے اور واپسی 6 ہزار کرنے پر راضی ہو گیا تھا، میں نے 3000 ہزار ادا کر دیے ، اس کے بعد میں نے وہاں سے نوکری چھوڑ کر دوسری جگہ نوکری شروع کر دی اور میں نے ہر بار بہت کوشش کی کہ اس شخص کے بقیہ پیسے ادا کر دوں، مگر نہیں کر سکا۔ اب یہ میرے لیے ایک بوجھ بن گیا ہے ، جب میں 20 سال بعد ان کے پیسے ادا کرنے گیا تو مجھ سے ان کی ملاقات نہیں ہو سکی اور معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ان کا انتقال ہو چکا ہیں ، ایک اور بات آپ سے بولنی تھی کہ جب میں نے اس شخص سے پوچھا کہ آپ جو پیسے مزید لیتے ہیں اس کا کیا مطلب ہے کیونکہ وہ شخص بہت بزرگ تھے تو اس شخص نے جواب میں کہا کہ میں یہ پیسے اپنے مرحوم بیٹے کی بیوی سے لیتا ہوں اور جو پیسے مزید ملتے ہیں وہ بھی اپنے مرحوم بیٹے کی بیوی کو دیتا ہو ؟ اب آپ سے مجھے یہ فتوی چاہیئے کہ اسلام کی روشنی میں اب میں یہ پیسے کہاں استعمال کرو ں جس سے میرا یہ ادھار کا بوجھ ختم ہو جائے اور کیا مجھے وہ مزید پیسے بھی ادا کرنے ہو نگے ؟ آپ کے تعاون کا شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جس سے قرض لیا ہے جب اس نے صراحت کر دی ہے کہ یہ مرحوم بیٹے کی بیوی کے ہیں تو اس کا بیوہ خاتون کو یا اس کے وارثوں کو اصل قرض کی بقیہ رقم پہنچانا لازم ہے، تاہم اگر با وجود تلاش اور کوشش کے ان کا سراغ نہ مل سکے تو بقیہ دو ہزار مرحوم کی طرف سے صدقہ کر دے امید ہے کہ اخروی مواخذہ سے سبکدوشی ہو جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم اھ (2/ 855)
و في حاشية ابن عابدين: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر اھ (5/ 166)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 25774کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات