امامت و جماعت

گانے سننے اور فلمیں دیکھنے جیسے امور کے مرتکب حافظِ قرآن کو امام بنانا

فتوی نمبر :
25764
| تاریخ :
2015-06-14
عبادات / نماز / امامت و جماعت

گانے سننے اور فلمیں دیکھنے جیسے امور کے مرتکب حافظِ قرآن کو امام بنانا

اگر کوئی حافظِ قرآن گانے سنتا ہےم، فلمیں دیکھتا ہے، گٹکے وغیرہ کھاتا ہے، پینٹ شرٹ پہنتا ہے ، تو کیا وہ نماز تراویح پڑھا سکتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ایسے حافظِ قرآن کو اپنے اختیار سے نمازِ تراویح میں بھی امام بنانا ناجائز اور اس کی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے، لہذا کسی ایسے حافظ کو تراویح کا امام بنانا چاہیۓ جو متقی و پرہیزگار ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

فى التنوير : و يكره إمامة عبد و ا أعرابي و فاسق و أعمى اھ (۱/ ۵۶۰)۔
و فی رد المحتار : تحت (قوله و فاسق) من الفسق و هو الخروج عن الاستقامة و لعل المراد به من يرتكب الكبائر اھ (۱/ ۵۶۰)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الرشید محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 25764کی تصدیق کریں
0     590
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات