امامت و جماعت

سنتیں پڑھتے ہوۓ جماعت کھڑی ہو جائے -فرض نماز پڑھتے وقت جماعت کھڑی ہو جائے تو کیا کرے؟

فتوی نمبر :
24341
| تاریخ :
2015-01-10
عبادات / نماز / امامت و جماعت

سنتیں پڑھتے ہوۓ جماعت کھڑی ہو جائے -فرض نماز پڑھتے وقت جماعت کھڑی ہو جائے تو کیا کرے؟

۱۔اگر کوئی شخص مصلے پر ظہر کی چار رکعت سنت پڑھ رہا ہو ،اور کوئی جماعت آ کر جماعت کرانا شروع کر دے ، تو کیا ہمیں نماز توڑ کر جماعت میں شامل ہونا چاہیۓ یا سنت مکمل کر کے شامل ہوں ؟
۲۔اسی طرح اگر کوئی انفرادی طور پر مصلے پر فرض پڑھ رہا ہو اور کوئی جماعت آکر جماعت کرانے لگے تو کیا ہم اپنی نماز مکمل کریں یا نماز توڑ کر جماعت میں شامل ہو جائیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

پہلی صورت میں سجدہ سے پہلے پہلے اگر جماعت کھڑی ہوگئی ، تو نماز توڑ ہ کے ، جماعت میں شامل ہونا جائز ہے اور اگر پہلی رکعت پڑھ چکے ہوں تو دو رکعت پر سلام پھیر کر جماعت میں شامل ہوا جا سکتا ہے اور ایسا ہی کرنا چاہیۓ ، جبکہ دوسری صورت میں اگر فجر اور مغرب کی نماز ہو تو فوراً شامل ہوا جاسکتا ہے اور بقیہ نمازوں میں پہلی والی ترتیب اختیار کی جاسکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

في حاشية ابن عابدين : حاصل هذه المسألة : شرع في فرض فأقيم قبل أن يسجد للأولى قطع و اقتدى، فإن سجد لها ، فإن في رباعي أتم شفعا و اقتدى ما لم يسجد للثالثة اھ (2/ 52)۔
و فی الدر المختار : (و الشارع في نفل لا يقطع مطلقا) و يتمه ركعتين (و كذا سنة الظهر) اھ (2/ 53)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قدیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24341کی تصدیق کریں
0     1009
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات