میں نے 12 سال پہلے نوکری شروع کی کیونکہ اس وقت میرے والد مالی اعتبار سے پریشان تھے، جس کی وجہ سے میرے والدین میری شادی بھی نہیں کرسکے، اب بھائی جوان ہوگئے، کماتے ہیں، تو کیا میں ایسے میں نوکری چھوڑدوں؟ کیا یہ ٹھیک ہے؟ کیونکہ میں سوچتی ہوں کہ اگر وہ حالات دوبارہ آگئے تو میں ذمہ دار ہونگی کہ میرے والدین کودوبار یہ دن دیکھنے پڑے، اب تو بہت بوڑھے ہوگئے ہیں، میں ان کو زیادہ آرام دینا چاہتی ہوں، میں نے سنا ہے کہ اسلام میں عورت کا کام کرنا منع ہے ، ہاں وہ کرسکتی ہے، اگر زندگی اور موت کا مسئلہ ہو ،میری مدد کریں صحیح فیصلہ کرنے میں ، میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ اللہ کو بھی جواب دینا ہے، اور اپنے ساتھی مرد اساتذہ سے بات چیت بھی کرتی ہوں، میرا مزاج بہت شوخ ہے، میں اپنے آپ کو اپنی حد میں رکھنے میں ناکام ہوں۔
شریعتِ مطہرہ نے عورت کو کمائی کرنے کا مکلف یا ذمہ دار نہیں بنایا، بلکہ اس کی شادی سے پہلے یہ ذمہ داری اس کے والد اور شادی کے بعد شوہر پر ڈالی ہے، اور عورت کو امورخانہ داری کی ذمہ داری دی ہے، اب جبکہ بھائی بالغ ہیں اور کماتے ہیں ، اگر ان کی کمائی سے گھر کا گزارہ چلتا ہو، تو سائلہ کو چاہئیے کہ مردوں کے آزادانہ ماحول میں ملازمت سے احتراز کرے، البتہ گھر یا کسی ایسے ادارے جس میں غیر مردوں سے اختلاط نہ ہو، اور آمد ورفت کا راستہ بھی مأمون ہو، تو اس میں ملازمت برقرار رکھنےکی گنجائش ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ کسی مناسب جگہ نکاح وشادی کی بھی کوشش کرے تاکہ مستقبل کے حالات بھی درست رہ سکیں۔
کمافی الدرالمختار: (وتجب) النفقة بأنواعها على الحر (لطفله) يعم الأنثى ( الی قولہ) (وكذا) تجب (لولده الكبير العاجز عن الكسب) كأنثى مطلقا الخ (3/612)۔
و فی ردالمحتار: تحت (قوله كأنثى مطلقا) أي ولو لم يكن بها زمانة تمنعها عن الكسب فمجرد الأنوثة عجز إلا إذا كان لها زوج فنفقتها عليه ما دامت زوجة الخ (3/614)۔
وفی تکلمة فتح الملھم: قال المؤلف، فالحاصل ان المراۃ مامورۃ فی القرآن الکریم بان تستقر فی بیتھا ولاتخرج الا لحاجة ثم ان خرجت لحاجة ، فھی مامورۃ بستر الوجہ بادناء الجلباب او لبرقع الخ (2/269)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0