وضو

کسی کو برہنہ حالت میں دیکھنے کا وضو اور روزے پر اثر

فتوی نمبر :
21684
| تاریخ :
2014-03-01
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

کسی کو برہنہ حالت میں دیکھنے کا وضو اور روزے پر اثر

اگر کوئی اپنے آپ کو برہنہ حالت میں دیکھ لے، یا کسی دوسرے کو کوئی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے برہنہ حالت میں دیکھ لے ، تو کیا دیکھنے والے کا وضو مکروہ ہوجائے گا؟ اور اگر یہی صورت روزے کی حالت میں پیش آئے تو کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی کو قصداً برہنہ حال میں دیکھنا ، گناہ کی بات ہے، تاہم اس کی وجہ سے وضو اور روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الهندیة: (فصل فی نواقض الوضوء) منها ما یخرج من السبیلین و منها ما یخرج من غیر السبیلین و یسیل الی ما یظهر اھ(1/10)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
راجہ مطیع اللہ عباسی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 21684کی تصدیق کریں
0     1204
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات