وضو

وضو کے بعد ناپاک کارپٹ پر گیلے پاؤں چلنے کا حکم

فتوی نمبر :
20847
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

وضو کے بعد ناپاک کارپٹ پر گیلے پاؤں چلنے کا حکم

میرے بیڈ روم میں کار پٹ بچھا ہے ، میرا بیٹا کبھی کبھار اس پر پیشاب کردیتا ہے ، جب ہم وضو کرتے ہیں تو گیلے پاؤں لیکر آجاتے ہیں ، اس صورت میں نماز ہوجاتی ہے کہ نہیں ؟ براہِ مہربانی ضروری بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور کارپٹ پر اگر پیشاب کے اثرات اور گیلا پن ظاہر نہ ہو تو گیلے پاؤں اس جگہ لگنے کے بعد نماز پڑھنے سے نماز ادا ہوجائے گی ، تاہم بہتر یہ ہے کہ اس طرح شبہ میں پڑنے کے بجائے کارپٹ کے اس حصہ کو پاک کیا جائے یا اس پر کوئی خشک چادر وغیرہ بچھا دی جائے تو شبہ بھی نہ رہے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : نام أو مشى على نجاسة ، إن ظهر عينها تنجس و إلا لا اھ (1/346)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 20847کی تصدیق کریں
0     893
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات