مروجہ بینکاری

بینک اسلامی کے ساتھ ہوم فائنانس کا ایگریمنٹ کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
18271
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

بینک اسلامی کے ساتھ ہوم فائنانس کا ایگریمنٹ کرنے کاحکم

(۱):میں ایک گورنمنٹ ملازم ہوں ، جاب کے لیے اسلام آباد میں رینٹ پر فیملی کے ساتھ رہتا ہوں ،اپنا گھر بنانے کے لیے گورنمنٹ کی اسکیم 20 ایڈوانس سیلری ، پانچ سالہ مدت کے لیے حاصل کرنا چاہتا ہوں ،جس میں انٹرسٹ بھی ہوگا، کیا یہ ٹھیک عمل ہوگا ؟
(۲): کیا بینک اسلامی پاکستان کے ساتھ ہوم فائنانس کا ایگریمنٹ کرنا جائز ہے، سنا ہے اس کے لیے آپ نے بینک اسلامی کو جائز ہونے کا فتوی دیا ہے، مجھے گائیڈ کریں میں اپنے گھر کے لیے کیا کروں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱: گورنمنٹ کی مذکور سکیم کے تحت اگر سود بھی دینا پڑتا ہو تو ایسےایگریمنٹ کے ذریعہ مکان کا حصول اور پھر اس کی ادائیگی جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے ۔
2: اس میں شبہ نہیں کہ مذکور بینک پاکستان میں اسلامی بینکاری کرنے کا دعویدار ہے ،اور باقاعدہ مستند و ماہرینِ معاشیات علماء کرام کی ایڈوائزری میں کام کر رہا ہے، اس لئے سائل کو چاہیئے کہ مذکور بینک کے شرعی ایڈوائزر سے ملاقات کر کے ہوم فائنانس وغیرہ سے متعلق تبادلہ خيال کرلے ،اور جو تفصیل ہو لکھ کر اس کا حکمِ شرعی بھی معلوم کر کے اس کے مطابق عمل کی کوشش کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم (2/ 855)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ہدایت اللہ ولی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18271کی تصدیق کریں
0     470
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • عام بینکوں کی لیزنگ کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ”البرکہ، المیزان ، الفلاح “کے ذریعہ کار لیزنگ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے لیز پر گاڑی خریدنے میں کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • دوست کے پیسے کوسود کے عوض معاف کروانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • پاکستان میں اسلامی بینکنگ کی حقیقت اور شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • قطر بینک کےاسلامی یاغیر اسلامی ہونے کی وضاحت

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے قرض لیکر مکان خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • جامعہ بنوریہ کا اسلامی بنکاری کے بارے میں فتوی کیا ہے؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات