طلاق

"تم میری بیوی نہیں ہو " کیا اس سے نکاح ٹوٹ جائے گا ؟

فتوی نمبر :
16756
| تاریخ :
2012-08-24
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"تم میری بیوی نہیں ہو " کیا اس سے نکاح ٹوٹ جائے گا ؟

اگر شوہر غصے میں غلطی سے اپنی بیوی کو یہ کہدے کہ" تم میری بیوی نہیں ہو "، یا کسی اور کو اپنی بیوی کے بارے میں کہدے کہ" وہ میری بیوی نہیں " تو کیا نکاح ٹوٹ جائیگا ؟ اگر بیوی اپنے شوہر کو مذاق یا غلطی سے یہ کہدے کہ تم میرے بھائی ہو ، تو کیا نکاح ٹوٹ جائیگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوہر نے مذکور جملہ کہ" تم میری بیوی نہیں ہو " طلاق کی نیت سے کہا ہو یا مذاکرۂ طلاق میں کہا ہو تو اس سے ایک طلاقِ بائن واقع ہو کہ نکاح ختم ہو چکا ہے ،ورنہ کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،لیکن شوہر کو چاہیئے کہ آئندہ اس طرح کے الفاظ بولنے سے احتراز کرے، جبکہ بیوی کا شوہر کو "تم میرے بھائی ہو "کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، تاہم یہ گستاخی اور بے ادبی ضرور ہے اس لئے بیوی کو چاہیئے کہ آئندہ کیلئے اس قسم کے الفاظ شوہر کے متعلق بولنے سے احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الهندية : ولو قال ما انت لى بامرأة أو لست لك بزوج و نوى الطلاق يقع عند ابى حنيفة رحمه الله الخ (1/375) ۔
وفي الفقه الاسلامي:لم يجز اكثر العلماء ظهار المرأة من الرجل تشبيها للظهار بالطلاق ويكون لغواً لاكفارة فيه ( 7/593 ) –
وفيه ايضا : قال الحنفية والحنابلة : لا يقع قضاء الطلاق بالكناية الا بالنية او دلالة الحال على اردة الطلاق (7/381)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 16756کی تصدیق کریں
1     1163
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات