امامت و جماعت

جماعت کھڑی ہوجانے کی صورت میں پہلے کھانا کھائے یا جماعت میں شامل ہوجائے ؟

فتوی نمبر :
16116
| تاریخ :
2012-07-12
عبادات / نماز / امامت و جماعت

جماعت کھڑی ہوجانے کی صورت میں پہلے کھانا کھائے یا جماعت میں شامل ہوجائے ؟

اگر آفس میں نماز کے لیے جماعت کھڑی ہو اور ہم کھانا کھانے لگے تو پہلے کھانا کھائیں یا پھر نماز پڑھیں؟ جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بھوک اگر اتنی شدت کی ہو کہ نماز میں بار بار دھیان کھانے کی طرف جانے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں پہلے کھانا کھالیں اور جماعت ترک کرنے کی گنجائش ہے ورنہ جماعت ترک کرنا درست نہیں، بلکہ پہلے نماز سے فارغ ہو جائیں اور پھر اطمینان سے کھانا کھائیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: وتسقط الجماعة بالأعذار (إلی قوله) وكذا إذا حضر العشاء وأقيمت صلاته ونفسه تتوق إليه، وكذا إذا حضر الطعام في غير وقت العشاء ونفسه تتوق إليه. كذا في السراج الوهاج. اھ(1/ 83)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 16116کی تصدیق کریں
0     884
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات