وضو

نہاتے ہوئے برہنہ حالت میں کئے گئے وضو کا حکم

فتوی نمبر :
14082
| تاریخ :
2011-12-12
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

نہاتے ہوئے برہنہ حالت میں کئے گئے وضو کا حکم

ہم جو غسل کے وقت برہنہ حالت میں وضو کرتے ہیں کیا اس وضو کے ساتھ میں نماز پرھ سکتا ہوں؟ یا مجھے کپڑے پہننے کے بعد نماز کیلئے دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

برہنہ حالت میں کیا ہوا وضوبھی شرعاً درست ہے، اس سے نماز اور دیگر عبادات بجالانا بلاشبہ جائز اور درست ہے، اس لئے غسل کے بعد جب تک کسی ناقضِ وضو کا ظہور نہ ہوجائے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: لو توضأ أولًا لا یأتی بہ ثانیًا لأنہ لا یستحب وضؤان للغسل إتفاقًا أما لو توضأ بعد الغسل واختلف المجلس علی مذھبنا أو فصل بینھما لصلاة کقول الشافعی فیستحب. الخ (ج۱، ص۱۵۸)
وفی الشامیة: (تحت قولہ لأنہ لا یستحب) قال العلامة نوح ؤفندی: بل ورد ما یدل علی کراھة أخرج الطبرانی فی الأوسط عن ابن عباس رضی اللہ عنہما قال: قال رسول اللہ ﷺ ’’من توضأ بعد الغسل فلیس منا‘‘ الخ تأمل. والظاھر أن عدم استحبابہ لو بقی متوضأً إلی فراغ الغسل، فلو أحدث قبلہ ینبغی اعادتہ ولم أرہ. تأمل. الخ (ج۱، ص۱۵۸)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
طلحہ عتیق الرحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14082کی تصدیق کریں
0     1002
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات