وضو

آلۂ تناسل میں رکے ہوئے قطروں کے نکلنے سے وضو اور نماز کا حکم

فتوی نمبر :
13508
| تاریخ :
2011-08-27
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

آلۂ تناسل میں رکے ہوئے قطروں کے نکلنے سے وضو اور نماز کا حکم

مفتی صاحب میرا پیشاب کرنے کا عضو ٹیرھا ہے،جس کی وجہ سے اس میں پیشاب کے کچھ قطرے رہ جاتےہیں اور سجدے میں جاتے وقت وہ نکل جاتے ہیں،کیا اس کی وجہ سے میرا وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز ٹوٹ جائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر واقعۃً مذکور بیماری کی وجہ سے قطروں کا مسئلہ درپیش ہو تو سائل کو چاہیئے کہ وہ پیشاب کے بعد قطرے نکلنے کا جب اچھی طرح اطمینان ہوجائے تو اس کے بعد وضو کرکے ادائیگئِ نماز کا اہتمام کیا کرے اور اگر اس سلسلہ میں کسی مستند و ماہر حکیم یا ڈاکٹر سے بھی اپنا مستقل علاج کرائے تو یہ زیادہ بہتر ہے،جبکہ قطرے نکلنے کے بعد وضو اور نماز دونوں ٹوٹ جائیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیة: منها ما يخرج من السبيلين من البول والغائط ولو نزل البول إلى قصبة الذكر لم ينقض الوضوء ولو خرج إلى القلفة نقض الوضوء كذا في الذخيرة وهو الصحيح. هكذا في البحر الرائق اھ (1/9/10)۔
وفیه ایضاً: (ومنها) أن ينصرف من ساعته حتى لو أدى ركنا مع الحدث أو مكث مكانه قدر ما يؤدي ركنا فسدت صلاته اھ (194)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 13508کی تصدیق کریں
0     497
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات