قرض

کینیڈا میں بینک سے ادھار لیکر گھر خریدنے کا حکم

فتوی نمبر :
12476
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

کینیڈا میں بینک سے ادھار لیکر گھر خریدنے کا حکم

السلام علیکم: میں فی الحال کینیڈا میں مقیم ہوں، میں اس بات سے پوری طرح واقف ہوں کہ اسلام نے سود سے بچنے کا حکم دیا ہے، تو میں سود سے پر ہیز کرتا ہوں ،میں ایک گھر کرایہ پر لے رہا ہوں اور میں بینک کے قرضہ کو استعمال کرتے ایک گھر خرید رہا ہوں میں ضمانت کے طور پر ایک بڑی رقم بھی ادا کر رہا ہوں جو رقم میں اپنی بچت کے علاوہ دے سکتا ہوں، میری حالت ایسی ہے کہ میں سود کو کم کرنے کے لیے جتنی جلد ہو سکے اپنے گھر کی قیمت ادا کردوں ، یہ میرے اور میرے گھر والوں کے لیے متوسط رہائش گاہ ہوگی اور میں بینک کی رقم ادھار لیے بغیر ایک گھر نہیں خرید سکتا، برائے مہربانی مجھے مشورہ دیں کہ کیا اس صورت حال کا کوئی متبادل راستہ موجود ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سودی قرضہ لینا تو جائز نہیں اس سے احتراز و اجتناب واجب ہے ، البتہ اگر کوئی بینک، اداره یا فرد بلا سود قرض فراہم کر دے یا کوئی فرد و غیره مکان خرید کر اپنے قبضہ میں لے لے اور بعد میں وہ سائل پر ادھار میں مناسب داموں پر فروخت کر دے تو اس طرح کے عقد سے سائل کی ضرورت بھی پوری ہو جائے گی اور سودی قرض سے بھی نجات حاصل ہو جائے گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى : {يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبَا وَيُرْبِي الصَّدَقَاتِ } [البقرة: 276]
وقال اللہ تعالیٰ: {الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَانْتَهَى } [البقرة: 275]
وفى مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم اھ (2/ 855) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 12476کی تصدیق کریں
0     227
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات