قرض

چوری کی ہوئی چیز کے واپس کرنے کا طریقہ اور حکم

فتوی نمبر :
11455
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

چوری کی ہوئی چیز کے واپس کرنے کا طریقہ اور حکم

السلام علیکم!
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ "جب تم معافي مانگو گے تو میں تمہیں معاف کر دونگا" اس پر میرا اور آپ کا یقین ہے"۔ میں نے ایک گناہ کا ارتکاب کیا ہے ، وہ یہ کہ میں نے ایک شخص کا سامان غیر قانونی طور پر حاصل کر لیا حتی کہ وہ ابھی تک اُس چیز کے بارے میں نہیں جانتا، لیکن اب میں برا محسوس کرتا ہوں اور میں نے توبہ کرنا بھی شروع کردی ہے اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس وقت تک معاف نہیں کرینگے جب تک میں وہ سامان اس شخص کو واپس نہ کر دوں ، لیکن میں یہ سامان واپس کرنے کی صلاحیت نہیں رکھنا اور وہ سامان لوٹانے کے لئے مجھے تین تا 5 سال تک پیسے کمانے پڑیں گے، آپ بتائیں مجھے کیا کرنا چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر وہ شئی مغصوبہ سائل کے پاس موجود نہ ہو تو اس کی مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے اس کی قیمت اصل مالک تک لوٹا نا لازم ہے اب اگر متعلقہ شخص کے ساتھ ماہانہ قسطوں کا معاملہ کیا جائے اور وہ بھی اس پر راضی ہو تو ایسا کر سکتے ہیں اور یہ شرعاً بھی جائز ہے اور اگر اسے بتانے میں فتنہ کا اندیشہ ہو تو بغیر بتائے غیر محسوس طریقے سے دے سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: للغصب أحكام ثلاثة: الإثم لمن علم أنه مال الغير، ورد العين المغصوبة مادامت قائمة، وضمانها إذا هلكت (الى قوله ) وكيفية الضمان أو قاعدته: أنه يجب ضمان المثل باتفاق العلماء إذا كان المال مثلياً، وقيمته إذا كان قيمياً، فإن تعذر وجود المثل وجبت القيمة للضرورة. (الى قوله) يخرج الغاصب عن عهدة الضمان بأحد أربعة أمور: الأول ـ رد العين المغصوبة إلى صاحبها ما دامت باقية بذاتها، ولم تشغل بشيء آخر.الثاني ـ أداء الضمان إلى المالك أو من يقوم مقامه؛ لأنه المطلوب أصالة. الثالث ـ الإبراء عن الضمان، إما صراحة مثل: أبرأتك عن الضمان أو أسقطته عنك أو وهبته منك ونحوه، أو يجري مجرى الصريح: وهو أن يختار المالك تضمين أحد الغاصبين، فيبرأ الآخر؛ لأن اختيار تضمين أحدهما إبراء للآخر ضمناً (دلالة). (6/ 4798) (6/ 4801) (6/ 4805)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11455کی تصدیق کریں
| | |
0     834
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات