وضو

وضو کے بعد ، آنکھ کے گوشے میں جمے ہوۓ کیچڑ نما مادے کا پتہ چلنا

فتوی نمبر :
11097
| تاریخ :
2011-03-01
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

وضو کے بعد ، آنکھ کے گوشے میں جمے ہوۓ کیچڑ نما مادے کا پتہ چلنا

میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر فجر کی نماز میں نے وضو کرکے پڑھی اور نماز کے بعد آنکھ میں دیکھا کہ سفید کچرا جو جما ہوا ہوتا ہے ، وہ تھا، تو کیا میرا وضو ہوا ہوگا اور کیا میری نماز ہوئی ہوگی؟ اگر نہیں ہوئی تو کیا اسی وقت آنکھیں دھو کر پھر سے پڑھوں ؟ راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر وہ اتنی کم مقدار میں ہو کہ پانی کے پہنچنے سے مانع نہ بنتا ہو یا آنکھ بند کرتے وقت آنکھ کے اندرونی حصہ میں آتا ہو ، تو وضو درست ہوا، ورنہ اعادۂ وضو و نماز ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی حاشية ابن عابدين : تحت (قوله : فيجب غسل المياقي) (إلی قوله) و هو طرف العين المتصل بالأنف ، (إلی قوله) و في البحر لو رمدت عينه فرمصت يجب إيصال الماء تحت الرمص إن بقي خارجا بتغميض العين و إلا فلا اهـ (1/ 97)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11097کی تصدیق کریں
0     1206
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات