وضو

استبراء یعنی پیشاب کے بعد قطروں کے خروج سے اطمینان حاصل کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
10186
| تاریخ :
2010-11-13
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

استبراء یعنی پیشاب کے بعد قطروں کے خروج سے اطمینان حاصل کرنے کا حکم

میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ جب میں پیشاب کرکے فارغ ہوتا ہوں اور استنجاء کے بعد جب میں کھڑا ہوتا ہوں تو ایک سے دو منٹ کے بعد میرا ایک پیشاب کا قطرہ خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں، اس صورت میں مجھے نماز کی پابندی کیلئے کیا کرنا چاہئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہئے کہ جب پیشاب کے قطرے نکلنا بند ہوجائیں اور خوب اطمینان ہوجائے تو اس کے بعد مکمل طہارت اور وضو کرکے نماز پڑھ لیا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الخانیة: وینبغی أن یستنجٰی بعد ما خطا خطوات حتّٰی لا یحتاج الٰی إعادة الطھارة (الی قولہ) والصحیح أن طباع الناس وعاداتھم مختلفة فمن وقع فی قلبہ أنہ صار طاھرًا جاز لہ أن یستنجٰی لان کل واحد اعلم بحالہ. الخ (ج۱، ص۱۰۲ – ۱۰۳)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہد فیاض احمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10186کی تصدیق کریں
0     810
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات