طلاق

پریشر ڈال کر طلاق نامہ پر دستخط کروانے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
101366
| تاریخ :
2026-11-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

پریشر ڈال کر طلاق نامہ پر دستخط کروانے سے طلاق کا حکم

محترم حضرات مفتیان کرام!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
سوال یہ ہے کہ:میری بیوی ناراض ہو کر اپنے گھر چلی گئی تھی، میں بھی غصے میں وہاں سے آگیا، اگلے دن میں اور میرے والد اس کو لینے گئے تو وہاں بد مزگی ہو گئی، اس کے بعد سے میرے والد نے مجھ سے کہا کہ اب اس کا گزارہ ہمارے ساتھ نہیں ہوگا، اگر تمہیں اس کے ساتھ رہنا ہے تو اپنا بندوبست کر لو، گھر میں روزانہ مجھ پر پریشر ڈالا جانے لگا کہ اس کو فارغ کرو۔11 اکتوبر 2026 کو میری بیوی کے ماموں نے میرے والد کو کال کر کے کہا کہ طلاق کے پیپر بنوا لیں، میں طلاق پر راضی نہیں تھا۔ میرے والد اگلے دن پیپر بنوا لائے، میں جب جاب سے گھر آیا تو بتایا گیا پیپر بن گئے ہیں۔ میں گھر سے باہر چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد والد نے کال کر کے گھر بلایا اور کہا سائن کرو۔میں نے اپنی بیوی کے ماموں کو کال کی تو انہوں نے مجھ سے حق مہر کے بارے میں پوچھا، میرے والد لاؤڈ اسپیکر پر سن رہے تھے۔ یہ سن کر والد نے مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں اور کہا اگر تم نے اس کے ساتھ رشتہ رکھا تو ہمارا تم سے کوئی واسطہ نہیں۔میں اس وقت سخت ذہنی اذیت اور مجبوری میں تھا، نہ چاہتے ہوئے بھی والد کے دباؤ اور گھر سے نکالنے کی دھمکی کی وجہ سے میں نے پیپر پر دستخط کر دیے۔ میرے ماموں نے روکنا چاہا تو والد نے ان کو بھی گالیاں دیں۔ میں نے صرف دستخط کیے اور باہر نکل گیا۔ میرے والد نے خود ہی اس پیپر کی تصویر میری بیوی کے ماموں کو واٹس ایپ کر دی۔
وضاحت طلب امر:
1۔ میں نے آج تک اپنی زبان سے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی۔
2۔ دستخط کے وقت دل سے طلاق کی کوئی نیت نہیں تھی۔
3۔ دستخط صرف والد کے اکراہ اور زبردستی کی وجہ سے کیے۔
براہ مہربانی شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس طرح زبردستی کے تحت کیے گئے دستخط سے طلاق واقع ہو جاتی ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کوئی شخص ایسی تحریر پر، جس میں اس کی طرف منسوب کرکے بیوی کو طلاق دینا درج ہو، دستخط کردے،اگرچہ ایسا محض خاندانی دباؤ کے پیشِ نظر کیاگیاہواور دستخط کے وقت نہ طلاق کی نیت ہواورنہ ہی الفاظ ِطلاق زبان سے اداکیے ہوں ،تب بھی اس تحریر میں درج طلاق( خواہ ایک ہو یا تین)واقع ہوجاتی ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں سوال کے ساتھ منسلکہ طلاق نامہ کے مطابق سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت ِمغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، لہذا سائل اور اس کی بیوی دونوں پر لازم ہے کہ ایک دوسرے سے علیحدہ رہیں اور میاں بیوی والا تعلق ہرگز قائم نہ کرے ورنہ دونو ں سخت گنہگار ہونگے ، جبکہ عورت عدت کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللّٰہ تعالیٰ : اَلطَّلاَقُ مَرَّتٰنِ (الیٰ قولہ) فَإِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہٗ مِنْ بَعْد حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ الایۃ(البقرۃ آیت : 229،230)
وفی صحیح البخاری: وقال اللیث عن نافع کان ابن عمر إذا سئل عمن طلق ثلاثا قال: قال لوطلقت مرۃ أو مرتین فإن النبي صلی اﷲ علیہ وسلم أمرني بہذا فإن طلقہا ثلاثا حرمت حتی تنکح زوجا غیرہ۔ (کتاب الطلاق ، باب من قال لامرأته أنت علي حرام ، ج: 7، ص: 119، ناشر: دار التاصیل۔ القاھرہ)
وفی تنویرالابصار: ویقع طلاق کل زوج بالغ عاقل ولو عبدا او مکرھا او ھازلا او íسفیھا او سکران اھ(مطلب في تعريف السكران وحكمه، ج:3،ص:235 تا239، ناشر: سعید)
وفي الدر المختار:کتب الطلاق ان مستبینا علی نحو لوح وقع إن نوی وقیل مطلقًا ۔اھ ( مطلب في الطلاق بالكتابة ج:3، ص:246، مط:دار الفكر - بيروت)
وفی رد المحتار: تحت (قوله كتب الطلاق إلخ) قال في الهندية: الكتابة على نوعين: مرسومة وغير مرسومة،(الیٰ قولہ) وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو الخ( مطلب في الطلاق بالكتابة ج:3، ص:246، مط:دار الفكر - بيروت)
وفی الھدایۃ: وان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ واثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحاً ویدخل بھا ثم یطلقھا او یموت عنھا اھ(کتاب الطلاق، فصل فيما تحل به المطلقة ، ج:2، ص:257، ناشر: بیروت )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 101366کی تصدیق کریں
0     53
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات