طلاق

عدت کے دوران نکاح کرنے اور پھر اس نکاح فاسد میں دی گئی تین طلاقوں کا حکم

فتوی نمبر :
101329
| تاریخ :
2026-11-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق

عدت کے دوران نکاح کرنے اور پھر اس نکاح فاسد میں دی گئی تین طلاقوں کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیا ن عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے پہلے شوہر نے مجھے تین طلاقیں دی، پہلے شوہر سے تین طلاقوں کے بعد ایک مہینہ میں عدت کے دوران دوسرے مرد سے نکاح کرلیا ، اور آٹھ(8) سال بعد اب دوسرے شوہر نے بھی تین طلاق دیدی، الفاظ طلاق یہ تھے”میں اپنے ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں “ اوریہ جملہ تین مرتبہ بولا، اس وقت میں دو مہینہ کی حمل سے تھی، اور طلاق کے ایک مہینہ بعد وہ حمل بھی ضائع ہوگیا، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس شوہر کےساتھ میرا نکاح درست تھا کہ نہیں؟ اور اب تین طلاقیں دینے کے بعد آگے ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟ کیونکہ میں اسی شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعت مطہرہ میں کسی عورت کا دوران عدت کسی اور مرد سے نکاح کرنا ناجائز اور حرام ہے ، اور ایسا کرنا اپنے آپ کو زنا کیلئے پیش کرنے کے مترادف ہے جوکہ گناہ کبیرہ پر مشتمل عمل ہے اور اگر مرد کو لاعلم رکھ کر دوران عدت نکاح کیا گیا ہو تو دھوکہ دہی کا گناہ الگ سے ہے اور ایسا نکاح فی الفور ختم کرنا لازم اور ضروری ہوتا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں سائلہ کا پہلے شوہر کی عدت کےدوران دوسرے مرد سے نکاح کرنا شرعا ً ناجائز اور حرام عمل تھا، جس کی وجہ سے سائلہ گنہگار ہوئی ہے ، اس لیے سائلہ پر لازم ہے کہ اللہ کے حضور بصدق دل توبہ واستغفار کرے ، جبکہ عدت میں کیا گیا نکاح چونکہ فاسد تھا ، جس کا ختم کرنا لازم تھا ، اور اب دوسرے شوہر نے بھی سائلہ کو تین طلاقیں دیدیئے ہیں ، جو متارکت کے لئے کافی ہے اس لئے سائلہ اور دوسرے شوہر کا تعلق ختم ہوچکا،تاہم دوسرا نکاح شرعاً فاسد تھا اور نکاح فاسد میں دی جانے والی طلاق شرعاً معتبر نہیں ہوتی اس لئے اس دوسرے شوہر کی جانب سے دی گئی تین طلاقیں شرعاً معتبر نہ ہوگی، اور اب سائلہ کا دوسرے شوہر کےساتھ صحیح طریقہ پر باقاعدہ دو گواہوں کی موجودگی میں نکاح کرنا جائز و درست ہے ، جبکہ دوسرے شوہر سے ملنے والی طلاقوں کی وجہ سے سائلہ پہلے والے شوہر کیلئے حلال نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القرآن المجید: ٱلطَّلَٰقُ مَرَّتَانِۖ فَإِمۡسَاكُۢ بِمَعۡرُوفٍ أَوۡ تَسۡرِيحُۢ بِإِحۡسَٰنٖۗ، الخ(الی قولہ) فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ (سورۃ البقرۃ ، رقم الآیۃ: ٢٢٩،٢٣٠)
و في القرآن المجید: وَلَا تَعۡزِمُواْ عُقۡدَةَ ٱلنِّكَاحِ حَتَّىٰ يَبۡلُغَ ٱلۡكِتَٰبُ أَجَلَهُ،(سورۃ البقرۃ، رقم الآیۃ: ٢٣٥)
و في الهندية: إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم الطلاق،(کتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة وفیما تحل به المطلقة، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج: ١، ص: ٤٧٢، مط: ماجدية)
وفی البحر الرائق: والتفريق في النكاح الفاسد إما بتفريق القاضي أو بمتاركة الزوج ولا يتحقق الطلاق في النكاح الفاسد بل هو متاركة فيه ولا تحقق للمتاركة إلا بالقول إن كانت مدخولا بها كقوله تاركتك أو تاركتها أو خليت سبيلك أو خليت سبيلها أو خليتها، وأما غير المدخول بها فتتحقق المتاركة بالقول وبالترك عند بعضهم وهو تركها على قصد أن لا يعود إليها وعند البعض لا تكون المتاركة إلا بالقول فيهما حتى لو تركها ومضى على عدتها سنون لم يكن لها أن تتزوج بآخر (كتاب النكاح، باب المهر، ج:٣، ص:١٨٥، مط: دار الكتاب الاسلام)
و فی الھندیۃ : ولو تزوج امرأة نكاحا فاسدا وطلقها ثلاثا جاز له أن يتزوجها ولو لم تنكح زوجا غيره كذا في السراج الوهاج.( (کتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج: ١، ص: ٤٧٤، مط: ماجدية)
وفي الدر المختار: وفي الجوهرة طلق المنكوحة فاسدا ثلاثا له تزوجها بلا محلل ولم يحك خلافا
وفی رد المحتار تحت (قوله له تزوجها بلا محلل) لأن الطلاق إنما يلحق المنكوحة نكاحا صحيحا، أو المعتدة بعدة الطلاق، أو الفسخ بالردة، أو الإباء عن الإسلام كما قدمناه عن البحر ح أي المنكوحة فاسدا ليست واحدة ممن ذكر ط: أي فلا يتحقق الطلاق في النكاح الفاسد ولا ينقص عددا لأنه متاركة (الی قولہ) فحيث كان متاركة لا طلاقا حقيقة كان له تزوجها بعقد صحيح بلا محلل ويملك عليها ثلاث طلقات والله تعالى أعلم. (كتاب الطلاق، باب صريح الطلاق، ج: ٣، ص: ٢٨٤، مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 101329کی تصدیق کریں
0     40
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات