طلاق

تین طلاق کے بعد رجوع کا حکم

فتوی نمبر :
101123
| تاریخ :
2026-11-03
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کے بعد رجوع کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب!میرے شوہر نے غصے کی حالت میں فون پر مجھے طلاق کا لفظ کہا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی وہ دو مرتبہ الگ الگ اوقات میں طلاق کا لفظ کہہ چکے ہیں، اور ہر مرتبہ ایک دن کے اندر ہماری صلح ہو جاتی ہے۔ کیا اب ہمارا نکاح باقی ہے؟ اب تک مجموعی طور پر کتنی طلاقیں واقع ہوئی ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر نے طلاق کے کیا الفاظ کہے تھے، سائلہ نے اس کی وضاحت نہیں کی، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا۔تاہم اگر سائلہ کے شوہر نے پہلے کے دو مختلف مواقع پر ہر مرتبہ طلاق کے صریح الفاظ جیسے کہ "میں تجھے طلاق دیتا ہوں"، صرف ایک دفعہ بولے ہوں اور ہر مرتبہ اگلے دن صلح کرکے ازدواجی حیثیت سے رہنے لگے ہوں، تو دونوں طلاقیں مل کر دو طلاق رجعی واقع ہوگئ تھیں اور پھر ازدواجی حیثیت سے رہنے کی وجہ سے رجوع ہوجانے کی بناء پر ان کا نکاح بھی برقرار تھا اور اس کے بعد شوہر کے پاس صرف ایک طلاق کا حق باقی رہ گیا تھا۔چنانچہ اب تیسری مرتبہ جب سائلہ کے شوہر نے فون پر طلاق دے دی، تو یہ سابقہ دو طلاقوں سے مل کر مجموعی طور پر تین طلاقیں ہوگئیں۔ لہٰذا سائلہ پر مجموعی اعتبار سے تین طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوگئی۔ اب نہ رجوع ہوسکتا ہے اور نہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح ہوسکتا ہے۔لہٰذا سائلہ اور اس کے شوہر پر لازم ہے کہ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے۔ جبکہ سائلہ عدت گزرنے کے بعد کسی دوسرے شخص سے عقدِ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی مشكاة المصابيح :عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ثلاث جدهن جد وهزلهن جد: النكاح والطلاق والرجعة .رواه الترمذي وأبو داود.(کتاب النکاح:باب الخلع والطلاق:ج2 :ص979 :رقم الحدیث: 3284،ط :المكتب الإسلامي - بيروت)
وأجمع العلماء على أن قوله تعالى: "أو تسريح بإحسان" هي الطلقة الثالثة بعد الطلقتين، وإياها عنى بقوله تعالى: "فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره". وأجمعوا على أن من طلق امرأته طلقة أو طلقتين فله مراجعتها، فإن طلقها الثالثة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره، وكان هذا من محكم القرآن الذي لم يختلف في تأويله اھ(الجامع لأحكام القرآن للقرطبي: ج3 :ص127،ط: دار الكتب المصرية)
وفي الصحيح البخاري: عن عائشة، أن رجلا طلق امرأته ثلاثا، فتزوجت فطلق، فسئل النبي صلى الله عليه وسلم: أتحل للأول؟ قال: "لا حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول"(کتاب الطلاق:ج7: ص117:رقم الحدیث:5253،ط:دار التأصيل)
وفي الصحيح البخاري:وقال الليث، عن نافع: كان ابن عمر إذا سئل عمن طلق ثلاثا قال: لو طلقت مرة أو مرتين! فإن النبي صلى الله عليه وسلم أمرني بهذا، فإن طلقتها ثلاثا، حرمت حتى تنكح زوجا غيرك(كتاب الطلاق:ج7:ص119:رقم الحدیث:5256،ط:دار التأصيل)
وفي المبسوط للسرخسي: وإذا طلق الرجل امرأته واحدة ثم راجعها في الحيضة الثانية ثم طلقها بعد الطهر وتركها حتى حاضت الثالثة ثم راجعها ثم طلقها بعد الطهر فعليها العدة بعد التطليقة الثالثة ثلاث حيض لأن الرجعة قد صحت لمصادفتها العدة فإذا طلقها كان عليها عدة مستقبلة ۔(كتاب الطلاق، باب الرجعة، ج 6، ص 28، ط: دار المعرفة، بيروت)
وفي رد المحتار:أحدها أن يحصل له مبادئ الغضب بحيث لا يتغير عقله ويعلم ما يقول ويقصده، وهذا لا إشكال فيه۔(كتاب الطلاق، باب صريح الطلاق، ج 3، ص 244، ط: دار الفكر، بيروت).
وفی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع : وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز وجل {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230]اھ(کتاب الطلاق : فصل في شرائط رجوع المبتوتة لزوجها :ج3 :ص187،ط:دار الكتب العلمية)
وفی الفتاوى الهندية: إذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدةوبعد انقضائها وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية اھ(کتاب الطلاق : فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به: ج1:ص473،ط:مکتبہ ماجدیہ)
و فی ردالمحتار: في قوله تعالى {حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] فإنه جعل غاية لعدم الحل الثابت بقوله تعالى {فلا تحل له} [البقرة: 230] فإذا طلق زوجته الأمة ثنتين ثم بعد العدة وطئها مولاها لا يحلها للأول ولأن المولى ليس بزوج (قوله: ولا ملك أمة إلخ) عطف على قوله " وطء المولى ": أي لو طلقها ثنتين وهي أمة ثم ملكها، أو ثلاثا وهي حرة فارتدت ولحقت بدار الحرب ثم سبيت وملكها لا يحل له وطؤها بملك اليمين حتى يزوجها فيدخل بها الزوج ثم يطلقها كما في الفتح اھ(کتاب الطلاق: باب الرجعۃ: ج 3 :ص 412،ط:ایچ ایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا مجنو علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 101123کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات