طلاق

خلوت سے قبل طلاق دینے کی صورت میں حق مہر اور عدت کا حکم

فتوی نمبر :
101099
| تاریخ :
2026-11-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوت سے قبل طلاق دینے کی صورت میں حق مہر اور عدت کا حکم

السلام علیکم، محترم مفتی صاحب ! نہایت ادب کے ساتھ گزارش ہے کہ ایک لڑکی کا نکاح ہو چکا ہے اور نکاح کے وقت اس کا حق مہر بھی مقرر کیا گیا تھا لیکن ابھی تک رخصتی نہیں ہوئی ہے لڑکا اس رشتے کو آگے بڑھانے پر آمادہ نہیں ہے اور اس رشتے سے پیچھا چھڑانا چاہتا ہے۔ علم میں رہے کہ مذکور لڑکی ایک عالمہ اور دیندار ہے اس صورتحال میں اس کے شرعی حقوق کے بارے میں رہنمائی درکار ہے، لہذاآپ حضرات سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ قرآن و حدیث اور شرعی اصولوں کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ:جب نکاح ہو چکا ہو، حق مہر مقرر ہو اور رخصتی نہ ہوئی ہو، تو ایسی صورت میں لڑکی کا کتنا حق مہر بنتا ہے؟اگر دولہا خود اس رشتہ کو ختم کرنا چاہے تو کیا لڑکی مقررہ حق مہر کی مکمل حق دار ہوگی یا نصف حق کی؟اس صورت میں لڑکی کے دیگر شرعی حقوق کیا ہیں؟
امید ہے کہ جناب مفتی صاحب اس معاملے میں شرعی حکم واضح فرما کر ہماری رہنمائی فرمائیں گے تاکہ لڑکی کے حقوق کے مطابق درست فیصلہ کیا جا سکے۔اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کے بعد ہمبستری یا خلوت صحیحہ سے پہلے بیوی کو طلاق دینے کی صورت میں شوہر کے ذمہ نکاح میں طے شدہ مہر کا آدھا لازم ہوتا ہے ، اور اگر نکاح کے بعد رخصتی سے قبل زوجین کے درمیان باقاعدہ خلوت صحیحہ (ایسی مجلس یا جگہ میں دونوں کا اکٹھا ہونا کہ وہاں ہمبستری سے کوئی مانع نہ ہو) یا ہمبستری ہوچکی ہو تو ایسی صورت میں بیوی کو طلاق دینے کی وجہ سے مکمل مہر کی ادائیگی لازم ہوگی، لہذا صورت مسئولہ میں اولاً مذکور لڑکے کو چاہئے کہ بلا کسی وجہ شرعی کے اپنی منکوحہ کو طلاق نہ دے اوررخصتی کرکے شریعت کے اصولوں کےمطابق زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں ، البتہ اگر لڑکا کسی بھی صورت رخصتی اور گھر بسانے پر امادہ نہ ہو اور وہ اپنی بیوی کو خلوت صحیحہ سے قبل حق مہر معاف کرائے بغیر طلاق دیدیتا ہے تو ایسی صورت میں ایک طلاق دینے سے ہی اس کی منکوحہ با ئنہ ہوجائے گی ، اور طے شدہ مہر کا فقط آدھا شوہر پر ادا کرنا لازم ہوگا،اور اس صورت میں لڑکی پر عدت گزارنا بھی لازم نہیں ہوگا ،بلکہ وہ طلاق کے فورا بعد دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ فی کلامہ المجید: "وَإِن طَلَّقتُمُوهُنَّ مِن قَبلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَد فَرَضتُم لَهُنَّ فَرِيضَةٗ فَنِصفُ مَا فَرَضتُم الخ "(سورۃالبقرۃ،آیت:٢٣٧)
وفی الھدایۃ: وإن طلقها قبل الدخول بها والخلوة فلها نصف المسمى " لقوله تعالى: {وَإِنْ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ} [البقرة: ٢٣٧] الآية، (کتاب النکاح، باب المھر، ج:١،ص:١٩٩ ،مط:دار احیاء التراث العربي)
وفی الفتاویٰ الھندیۃ: أربع من النساء لا عدة عليهن: المطلقة قبل الدخول،الخ ( کتاب الطلاق، الباب الثالث عشر في العدة ، ج:١، ص:٥٢٦،مط:ماجدیۃ)
وفي الدرالمختار: (وسبب وجوبها) عقد (النكاح المتأكد بالتسليم وما جرى مجراه) من موت، أو خلوة أي صحيحة، فلا عدة بخلوةالرتقاء. وشرطهاالفرقة ( کتاب الطلاق، باب ا لعدۃ، ج:٣، ص:٥٠٤، مط: سعید )
وفي الهندية: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق وكذا إذا قال أنت طالق واحدة وواحدة وقعت واحدة كذا في الهداية.(كتاب الطلاق، الباب الثاني في إيقاع الطلاق، الفصل الثالث في الطلاق قبل الدخول، ج: ١، ص: ٣٧٣، مط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 101099کی تصدیق کریں
0     30
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات