السلام علیکم ! مفتی صاحب ! میں ایک کمپنی کے اندر کام کرتا ہوں، مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے جس میں رہنمائی درکار ہے۔
میرے منیجر کے پاس اس چیز کے اختیارات ہیں کہ جو بھی چیز purchase کرنی ہو وہ کم price quote کرنے والی company اور کم time میں deliver کرنے والی company سے لی جا سکے۔
کسی بھی چیز کی جب ضرورت پڑتی ہے تومختلف کمپنیوں کو approach کیا جاتا ہے، جب quotation آ جاتی ہے جس میں price بھی include ہوتی ہے اور ساتھ میں delivery time بھی include ہوتا ہے، اس کے بعد وہ ایک اپنی ذاتی کمپنی سے تھوڑا سا کم price اور اس سے تھوڑا سا کم time کی quotation بنا لیتے ہیں۔
ادارے کی ہائی کمانڈ یہ فیصلہ کرتی ہے کہ یہ مخصوص کمپنی مختصر وقت میں مناسب قیمت پر سامان مہیا کررہی ہے، لہذا ان کو اپروول دے دیا دیا جاتا ہے۔
اب یہ معاملہ تو ان کا رہا، اب میرے لیے جو مسئلہ درپیش ہے وہ یہ ہے کہ اس سے حاصل ہونے والی بہت سی رقوم انہوں نے مجھے دے کہ میرے ذمہ کام کچھ کام لگائے جس میں سے کچھ ہو چکے ہیں اور ایک کا کام جاری ہے اور اس کی payment میرے پاس ہے اور اس پر کام چل رہا ہے۔
تو مجھےمسئلہ یہ ہے کہ اس سے پہلے تو مجھے معلوم نہیں تھا کہ payment کس ذریعے سےحاصل کی جا رہی ہے، ان کا کیا معاملہ ہے اس کا معلوم نہیں تھا، لیکن اب یہ payment جو ہے اس کو لگانے پر میرے لیے کیا حکم ہے؟
اس کام کو رکوا دیا جائے یا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے؟
کام کی ترتیب
تیرہ لوگوں کو عمرہ کروایا گیا
مکہ شریف میں مدینہ شریف میں donations دی گئیں
، پانچ مساجد کا کام کروایا گیا، دو مدارس کا کام کروایا گیا، جس میں سے ایک مسجد کا کام ابھی جاری ہے، material آ چکا ہے، labour اس پر کام کر رہی ہے۔
واضح هو كه وكيل بالشراء (خريداری کے وکیل) کیلئے ضروری ہے کہ وہ مؤکّل کی صریح اجازت اور اس کے علم میں لائے بغیر اپنی چیز اسے نہ بیچے، اس ليے كه عقد كے حقوق وكيل كي طرف هي راجع هوتے هيں اور ايك هي شخص بيك وقت بائع اور مشتری (فروخت کنندہ اور خریدنے والا) نہیں بن سکتا، البتہ اگر یہ معاملہ مؤکّل کی اجازت اور علم میں لا کر کیا جائے تو شرعاً ایسا کرنا جائز ہوگا، لہذا سوال میں ذکر کردہ صورت میں چونکہ مینیجر کے کام کی نوعیت واضح نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس بات کی صراحت ہے کہ مینیجر مذکورہ معاملہ کمپنی کے مالک کی اجازت اور اس کے علم میں لا کر کرتا ہے یا نہیں؟تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم اصولی جواب یہ ہے کہ چونکہ مینیجر کی شرعی حیثیت کمپنی کے وکیل کی ہے، اس لیے مینیجرکیلئے کمپنی کے مالک کی اجازت اور علم میں لا ئے بغیر اپنی ذاتی کمپنی کی چیز خریدنا درست نہیں، لہذا مذکور مینیجر کو تو کمپنی کے مالک کی اجازت اور علم میں لائے بغیر اس لین دین کرنے سے اجتناب لازم ہے، البتہ سائل اگر مذکور مینیجر کی کمپنی میں حلال اور جائز امور کی انجام دہی پر مشتمل ملازمت کرتا ہو تو سائل کی آمدنی اگرچہ حرام نہ ہوگی، تاہم اگر سائل کو مذکور مینیجر کے معاملات کا علم ہو تو سائل کیلئے غیر شرعی امور میں اس کی معاونت کرنا درست نہیں جس سے اجتناب لازم ہے۔
وفي بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: الوكيل بالشراء لا يملك الشراء من نفسه؛ لأن الحقوق في باب الشراء ترجع إلى الوكيل، فيؤدي إلى الإحالة: وهو أن يكون الشخص الواحد في زمان واحد مسلما ومتسلما مطالبا ومطالبا؛ ولأنه متهم في الشراء من نفسه. (6/ 31، ط: دار الكتب العلمية)
وفي درر الحکام شرح مجلۃ الاحکام: (لو باع الوكيل بالشراء ماله لموكله لا يصح) يعني لو اشترى الوكيل بالشراء مال نفسه لموكله لا يصح شراؤه، و لو قال: له: اشتر مال نفسك لي؛ لأن الشخص الواحد ليس له أن يتولى طرفي العقد). (المادۃ : 1488 ، 3/599، ط: دار الجيل)
وفي فقه البيوع: يجب لصحة البيع أن يكون البيع بين إثنين بإيجاب من واحد وقبول من الآخر، ولا يجوز أن يكون الواحد يتولى طرفي العقد، فإن وكله أحد ببيع متاعه، لا يجوز له أن يشتريه لنفسه؛ وإن وكله بشراء شيئ، لا يجوز له أن يشتري من نفسه. ولو باع من نفسه في الصورة الأولى، أو اشترى في الصورة الثانية، فإن البيع موقوف على إجازة الموكل. فإن أجاز المؤكل، كان قبولاً منها .(1141/2)