طلاق

طلاق دینے کا سنت طریقہ

فتوی نمبر :
100857
| تاریخ :
2026-10-28
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق دینے کا سنت طریقہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:مفتی صاحب! ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے۔ایک لڑکی تقریباً ڈیڑھ سال سے اپنے شوہر سے الگ ہے۔ دونوں خاندانوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی وجہ سے وہ اپنے شوہر سے دور ہو گئی اور اب اپنے میکے میں ہے۔اب شوہر چاہتا ہے کہ اگر صلح کی کوئی صورت نہ بن سکے تو وہ شرعی طریقے کے مطابق عزت و احترام کے ساتھ اس رشتے کو ختم کر دے، تاکہ دونوں اپنی زندگی آگے گزار سکیں اور کسی پر ظلم بھی نہ ہو۔براہِ کرم رہنمائی فرما دیں کہ ایسی صورت میں شوہر کے لیے طلاق دینے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟ اور اگر بعد میں دونوں خاندانوں کے درمیان صلح یا راضی نامے کی صورت پیدا ہو جائے، یا میاں بیوی دوبارہ ساتھ رہنا چاہیں تو کیا اس کی کوئی شرعی گنجائش باقی ہوگی؟ اس سلسلے میں شوہر کو کیا طریقہ اختیار کرنا چاہیے، تاکہ معاملہ شرعی اصولوں کے مطابق حل ہو جائے؟جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر میاں بیوی کے درمیان صلح کی کوئی صورت ممکن نہ ہو اور شوہر علیحدگی کا فیصلہ کرچکا ہو،توایسی صورت میں طلاق دینے کا سب سے بہترین طریقہ "طلاقِ احسن" ہے۔جس میں شوہر عورت کی ایسی پاکی کی حالت جس میں میاں بیوی کے درمیان کوئی جسمانی تعلق (جماع) قائم نہ ہوا ہو۔ ایک طلاقِ رجعی دیکرعلیحدگی اختیارکرلے اور عدت گزرنے تک مزید کوئی طلاق نہ دے اور اگر دوران عدت صلح یا راضی نامہ کی صورت بن جائے تو شوہر کو عدت ختم ہونے سے قبل رجوع کا حق حاصل ہوگا،لیکن اگر دوران عدت رجوع نہیں کیا گیا تو عدت کے اختتام پر نکاح ختم ہو کر عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔ اس کے بعد اگر ساتھ رہنا پڑ جائے تو باہمی رضامندی سے نئےحق مہرکے تقررکے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں تجدیدنکاح لازم ہوگا ،تاہم آئندہ کیلئے شوہرکے پاس فقط دوطلاقوں کااختیارہوگا،اس لیے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الاختيار لتعليل المختار :وهو على ثلاثة أوجه: أحسن، وحسن، وبدعي. فأحسنه أن يطلقها واحدة في طهر لا جماع فيه، ويتركها حتى تنقضي عدتها،وحسنه: أن يطلقها ثلاثا في ثلاثة أطهار ولا جماع فيها، الخ(كتاب الطلاق ج:3، ص:122، مط:دار الكتب العلمية - بيروت)۔
وفی المبسوط للسرخسي :وإذا طلقها واحدة في الطهر أو في الحيض أو بعد الجماع فهو يملك الرجعة مادام في العدة لأن النبي صلى الله عليه وسلم «طلق سودة - رضي الله تعالى عنها - بقوله اعتدي ثم راجعها» «وطلق حفصة رضي الله عنها ثم راجعها بالوطء»الخ([باب الرجعة] ج:6، ص:19، مط: دار المعرفة - بيروت، لبنان)۔
وفیه أیضاً: فإذا انقضت العدة قبل الرجعة فقد بطل حق الرجعة وبانت المرأة منه، وهو خاطب من الخطاب يتزوجها برضاها إن اتفقا على ذلك.وإذا أراد أن يراجعها قبل انقضاء العدة فأحسن ذلك أن لا يغشاها حتى يشهد شاهدين على رجعتها والإشهاد على الرجعة مستحب عندنا،الخ([باب الرجعة] ج:6، ص:19، مط: دار المعرفة - بيروت، لبنان)۔
وفی العناية شرح الهداية: (وإذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها) لأن حل المحلية باق لأن زواله معلق بالطلقة الثالثة فينعدم قبله، ومنع الغير في العدة لاشتباه النسب الخ([فصل فيما تحل به المطلقة] ج:4، ص:167، مط: دار الفكر، بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100857کی تصدیق کریں
0     37
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات