طلاق

میسج میں ایک دو تین لکھ کر بھیجنے سے طلاق ہوگی؟

فتوی نمبر :
100819
| تاریخ :
2026-10-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

میسج میں ایک دو تین لکھ کر بھیجنے سے طلاق ہوگی؟

مفتی صاحب! میں درج ذیل مسئلے پر آپ کی رہنمائی چاہتا ہوں:
جس وقت میاں بیوی کے درمیان طلاق کے تعلق سے کوئی جھگڑا، اختلاف یا بات چیت نہیں چل رہی تھی، اس وقت شوہر نے اپنی بیوی کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا۔ اس میسج میں طلاق کے حوالے سے کوئی لفظ یا جملہ نہیں تھا، بلکہ صرف ایک عدد (نمبر یا ڈیجٹ، مثال کے طور پر: 1، 2 یا 3) تھا۔ لیکن میسج بھیجنے کے وقت شوہر کے دل میں یہ نیت تھی کہ یہ عدد (نمبر) اس کی بیوی کو دی جانے والی طلاقوں کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔
شریعتِ اسلامیہ کے مطابق، کیا صرف ایک عدد والا میسج بھیجنے اور دل میں نیت کرنے سے (بغیر کسی لفظ یا تحریر کے) طلاق واقع ہو جاتی ہے؟ حنفی مسلک کی روشنی میں اس مسئلے کا تفصیلی حکم بیان فرما کر مجھے مستفیض فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "ایک"، "دو"، "تین" کا لفظ عدد کے لیے وضع ہے، طلاق کے لیے نہیں؛ جبکہ وقوعِ طلاق کے لیے شوہر کا زبان سے طلاق کے واضح یا اس کے مفہوم پر مشتمل الفاظ (کنایات) کی ادائیگی ضروری ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے واقعۃطلاق سے متعلق کوئی لفظ لکھے بغیر صرف (۱، ۲، ۳) کا عدد لکھ کر بیوی کو ارسال کر دیا ہو، اگرچہ طلاق ہی کی نیت سے ہو، تب بھی اس سے سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی؛ لہذا وہ دونوں میاں بیوی کی طرح ساتھ رہ سکتے ہیں، لیکن آئندہ شوہر کو اس معاملے میں خوب احتیاط چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (ومحله المنكوحة) وأهله زوج عاقل بالغ مستيقظ وركنه لفظ مخصوص خال عن الاستثناء. إلخ
وقال ابن عابدين في حاشيته: (قوله وركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية فخرج الفسوخ على ما مر، وأراد اللفظ ولو حكما ليدخل الكتابة المستبينة وإشارة الأخرس والإشارة إلى العدد بالأصابع في قوله أنت طالق هكذا كما سيأتي. وبه ظهر أن من تشاجر مع زوجته فأعطاها ثلاثة أحجار ينوي الطلاق ولم يذكر لفظا لا صريحا ولا كناية لا يقع عليه كما أفتى به الخير الرملي وغيره. إلخ (كتاب الطلاق، ركن الطلاق، ج: 3، ص: 230-231، ط: ايج ايم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فخرالاسلام امیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100819کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات