طلاق

دو طلاق اور عدت کے بعد تجدید نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
100751
| تاریخ :
2026-10-25
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو طلاق اور عدت کے بعد تجدید نکاح کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں نے اپنی بیوی کو فون پر دو مرتبہ طلاق کے الفاظ بولے تھے کہ'' میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ''یہ جملہ دو مرتبہ بولا تھا، بیوی کی عدت بھی گزر چکی ہے اور دوران عدت میں منت سماجت کرتا رہا راضی کرنے کے لئے، لیکن عدت نہیں رہی، اب بچوں کی وجہ سے ہم ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟ کیا ہم دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کابیان اگرحقیقت پرمبنی ہو، اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیاگیاہو اس طور پر کہ سائل نےاپنی بیوی کوفون پرصرف دومرتبہ صریح الفاظ "میں تمہیں طلاق دیتاہوں "سے طلاق دی ہو،اورسائل کی بیوی بھی اس کے اس دعوی کی تصدیق کرتی ہو،تواس سے سائل کی بیوی پردوطلاقیں واقع ہوچکی ہیں ،جس کے بعدسائل کودورانِ عدت رجوع کاحق حاصل تھا ، تا ہم اگر سائل نے دوران عدت رجوع کے الفاظ مثلا میں رجوع کرتا ہوں یا تم میری بیوی ہو وغیرہ نہ کہے ہوں اور نہ ہی عملاً رجوع کرتے ہوئے بوس و کنار یا میاں بیوی والا تعلق قائم کیا ہو ،بلکہ صرف اس کی منت سماجت کی ہو تو اس سے رجوع کا حکم نہیں لگے گا، چنانچہ اگر عدت گزر چکی ہو تو سائل کی بیوی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔ تاہم اب اگر دونوں ساتھ رہنا چاہیں تو باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب و قبول کے بعد ساتھ رہ سکتے ہیں، البتہ اس صورت میں سائل کو فقط ایک طلاق کا اختیار ہوگا، لہٰذاآئندہ طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المبسوط للسرخسي: فإذا انقضت العدة قبل الرجعة فقد بطل حق الرجعة وبانت المرأة منه، وهو خاطب من الخطاب يتزوجها برضاها إن اتفقا على ذلك.اھ([باب الرجعة] ج:6، ص:19، مط: دار المعرفة - بيروت، لبنان)۔
وفی رد المحتار على الدر المختار: قوله:( بنحو راجعتك) الأولى أن يقول بالقول نحو راجعتك ليعطف عليه قوله الآتي وبالفعل ط، وهذا بيان لركنها وهو قول أو فعل.اھ(باب الرجعة ، ج:3، ص: 398، مط: دار الفكر - بيروت)۔
وفی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع :(ومنها) أن يكون أحد نوعي ركن الرجعة -، وهو القول - منه لا منها حتى لو قالت للزوج راجعتك لم يصح لقوله سبحانه وتعالى {وبعولتهن أحق بردهن} [البقرة: 228] أي: أحق برجعتهن منهن ولو كانت لها ولاية الرجعة لم يكن الزوج أحق بالرجعة منها، فظاهر النص يقتضي أن لا يكون لها ولاية الرجعة أصلا إلا أن جواز الرجعة بالفعل منها عرفناه بدليل آخر، وهو ما بينا.
وأما رضا المرأة فليس بشرط لجواز الرجعة، وكذا المهر لقوله تعالى {وبعولتهن أحق بردهن} [البقرة: 228] مطلقا عن شرط الرضا، والمهر؛ ولأنه لو شرط الرضا، والمهر لم يكن الزوج أحق برجعتها منها؛ لأنه لا يملك بدون رضاها، والمهر فيؤدي إلى الخلف في خبر الله عز وجل وهذا لا يجوز؛ ولأن الرجعة شرعت لإمكان التدارك عند الندم فلو شرط رضاها لا يمكنه التدارك؛ لأنها عسى لا ترضى، وعسى لا يجد الزوج المهر، الخ([فصل في شرائط جواز الرجعة] ج:3، ص:186، مط: دار الكتب العلمية)۔
وفی الفقه الإسلامي وأدلته : أما الطلاق الرجعي: فهو الذي يملك الزوج بعده إعادة المطلقة إلى الزوجية من غير حاجة إلى عقد جديد ما دامت في العدة، ولو لم ترض. وذلك بعد الطلاق الأول والثاني غير البائن إذا تمت المراجعة قبل انقضاء العدة، فإذا انتهت العدة انقلب الطلاق الرجعي بائنا، فلا يملك الزوج إرجاع زوجته المطلقة إلا بعقد جديد. اھ( تقسيم الطلاق إلى رجعي وبائن ج:9، ص:7955، الناشر: دار الفكر - سورية – دمشق )۔
وفی تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق: قال رحمه الله (وينكح مبانته في العدة وبعدها) أي له أن يتزوج التي أبانها بما دون الثلاث إذا كانت حرة وبالواحدة إن كانت أمة في العدة وبعد انقضائها؛ لأن الحل الأصلي باق ما لم يتكامل العدد الخ (فصل فيما تحل به المطلقة) ج:2، ص:257، مط: دار الكتاب الإسلامي)۔
وفی الاختيار لتعليل المختار: وله أن يتزوج مطلقته المبانة بدون الثلاث في العدة وبعدها، والمبانة بالثلاث لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا، ويدخل بها ثم تبين منه،الخ(باب الرجعة ج:3، ص:150، مط: دار الكتب العلمية – بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100751کی تصدیق کریں
0     84
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات