السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجھے طلاق کے ایک مسئلے میں شرعی رہنمائی چاہیے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں بے روزگار ہوں اور میں ایک کمپنی میں کام کرتا تھا جس کے مالک کا نام ۔۔۔تھا ۔لیکن میں نے وہاں سے کام چھوڑ دیا پھر میری بیوی کے ساتھ بات ہوئی تو بیوی نے کہا کہ میں آپ کی بوس ۔۔۔ کو میسج کرتی ہوں وہ آپ کو کام پر رکھ کیں گے۔تو اس پر میں نے غصے میں اپنی بیوی سے کہا تھا اگر تم نے ۔۔۔کو میسج کیا تو ہمارا رشتہ ختم ہو جائے گا اس وقت میری مراد اپنے سابقہ بوس ۔۔۔تھا۔ اور میرے ذہن میں طلاق دینے کا ارادہ تھا، بعد میں میری بیوی نے اپنے کسی رشتہ دار جس کا نام ۔۔۔ہے کو میسج کرنے کیلئے اجازت مانگی کہ میں اس کو میسج کرلوں، تو میں نے کہا ہاں کر لو اس کے بعد اس نے دوسرے۔۔۔اپنے رشتہ دار کو میسج کیا۔
میرا سوال یہ ہے کہ میرے ان الفاظ سے شرعا طلاق واقع ہوئی یا نہیں ؟ میری نیت طلاق کی تھی لیکن میرا مراد سابقہ بوس۔۔۔ کو میسج کرنے کا تھا جب کہ میری بیوی نے کسی دوسرے ۔۔۔ کو میسج کیا اور اس کے لیے مجھ سے اجازت بھی لی تھی۔ برائے کرم قران وسنت اور شرعی اصولوں کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائے۔
سوال میں درج تفصیل کے مطابق جب سائل نے مذکور الفاظ "اگر تم نے ۔۔۔کو میسج کیا تو ہمارا رشتہ ختم ہو جائے گا" ایک خاص تناظر اور اپنے سابقہ بوس سے فیور کیلئے میسج نہ کرنے کیلئے کہے تھے تو یہ تعلیق بھی اسی حد تک محدود رہے گی اس کی وجہ سے اس بوس کے کسی ہم نام شخص کو دیگر مقاصد کیلئے میسج کرنے سے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی ۔لہذا سائل کی بیوی کا اپنے رشتہ دار کو میسج کرنے سے ان کے رشتہ پر کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ نکاح بدستور برقرار ہے اس لیے بلاوجہ شکوک وشبہات میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔
کما فی الدر المختار: (كنايته) عند الفقهاء (ما لم يوضع له) أي الطلاق (واحتمله) وغيره (ف) الكنايات (لا تطلق بها) قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال،اھ(كتاب الطلاق،باب الكنايات،ج: 3،ص: 296،مط: دارالفکر)
و فی موسوعۃ الفقه علی المذاہب الاربعة: فذهب جمهور الفقهاء الحنفية والشافعية والحنابلة إلى أنه إذا علق طلاق امرأته بشرط غير مستحيل لم يقع الطلاق قبل وجود الشرط؛ لقول النبي صلى الله عليه وسلم: «المؤمنون عند شروطهم»، ولأنه علق الطلاق على شرط غير مستحيل؛ فلم يقع الطلاق قبل وجود الشرط،اھ(حكم تعليق الطلاق على أمر مستقبل،ج: 17،ص: 557،مط: دار التقوی)