مکروہات

بیٹی کا والدہ کی قبر میں دفن ہونے کی خواہش کا حکم

فتوی نمبر :
100624
| تاریخ :
2026-10-21
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

بیٹی کا والدہ کی قبر میں دفن ہونے کی خواہش کا حکم

میرے والد مرحوم کے انتقال کے پچیس سال بعد والدہ محترمہ کا انتقال ہوا، تو ہم سب کے مشورے سے والد محترم کی قبر میں ہی والدہ محترمہ کو دفن کردیا گیا، اس وقت ہم لوگوں کو شرعی مسئلہ پوچھنےکا خیال بھی نہیں آیا صرف اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ سعودیہ میں ایک ایک قبر میں کئی کئی اشخاص مدفون ہوتے ہیں ،اب والدہ کو فوت ہوئے چھے سال ہوچکے ہیں، ہماری ایک بہن بیمار ہیں ،کینسر کی مریضه ہیں، ڈاکٹرز نے لاعلاج کہه دیا ہے، اس بہن کی بھی خواہش ہے کہ مجھے والدہ کی قبر میں ہی دفن کیا جائے، تو کیا یہ جائز ہے؟ اس بارے میں شرعی رہنمائی سے آگاہ فرما دیجئے ۔ جزاک اللہ خیرا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر قبرستان میں نئے مردوں کی تدفین کے لیے خالی جگہ میسر ہو، یا قرب و جوار میں تدفین کے لیے کوئی اور مناسب جگہ موجود ہو، تو بلا کسی عذر کے یا محض آباؤ اجداد کی قبریں ہونے کی وجہ سے پرانی قبروں کو اکھاڑ کر وہاں نئے مردے دفن کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ لہذا، اگر مذکورہ قبرستان میں یا اس کے قرب و جوار میں تدفین کے لیے خالی جگہ میسر ہو، تو سائل کی بہن کا اپنی وفات کے بعد والدہ کی قبر میں ہی دفن ہونے پر اصرار کرنا درست نہیں۔ اسی طرح بہن کی وفات کے بعد اس کے لواحقین کے لیے بھی بہن کی اس خواہش کے مطابق عمل کرنا لازم نہیں، بلکہ کسی خالی جگہ میں قبر کھود کر ہی تدفین کرنی چاہیے۔البتہ اگر جگہ کی تنگی وغیرہ جیسے کسی شرعی عذر کی وجہ سے ایسا کیا جائے اور پرانی قبر میں موجود والدہ کی میت بوسیدہ ہو کر مٹی بن چکی ہو، تو ایسی صورت میں پرانی قبر میں سائل کی بہن کو دفن کرنا بھی درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی حاشیۃ ابن عابدين: (قوله وحفر قبره إلخ) الي قوله وأشار بإفراد الضمير إلى ما تقدم من أنه لا يدفن اثنان في قبر إلا لضرورة، وهذا في الابتدائي، وكذا بعده. قال في الفتح، ولا يحفر قبر لدفن آخر إلا إن بلي الأول فلم يبق له عظم إلا أن لا يوجد فتضم عظام الأول ويجعل بينهما حاجز من تراب. ويكره الدفن في الفساقي اهـ ... وخصوصًا إن كان فيها ميت لم يبل؛ وما يفعله جهلة الحفارين من نبش القبور التي لم تبل أربابها، وإدخال أجانب عليهم فهو من المنكر الظاهر (مطلب في دفن الميت: ج:٢، ص:٢٣٣، ط: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي )
وفيها ايضا: وإدخال البعض على البعض قبل البلى مع ما فيه من هتك حرمة الميت الأول، وتفريق أجزائه، فالحذر من ذلك اهـ: وقال الزيلعي: ولو بلي الميت وصار ترابًا جاز دفن غيره في قبره وزرعه والبناء عليه اهـ. قال في الإمداد: ويخالفه ما في التتارخانية إذا صار الميت ترابًا في القبر يكره دفن غيره في قبره لأن الحرمة باقية، وإن جمعوا عظامه في ناحية ثم دفن غيره فيه تبركًا بالجيران الصالحين، ويوجد موضع فارغ يكره ذلك. اهـ.(مطلب في دفن الميت: ج:٢، ص:٢٣٣، ط: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وحید اللہ صافی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100624کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات