طلاق

طلاق کی جھوٹی خبر دینے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
100576
| تاریخ :
2026-10-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کی جھوٹی خبر دینے سے طلاق کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، مفتی صاحب! ایک شرعی مسئلے میں رہنمائی اور فتویٰ درکار ہے۔ ایک شخص نے اپنی والدہ سے کہا: ’’میں نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دی ہے،‘‘ حالانکہ حقیقت میں اس نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی تھی، بلکہ صرف اپنی والدہ کو تسلی دینے کے لیے یہ بات کہی تھی۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں بھی شرعاً طلاق واقع ہو جائے گی، جبکہ بیوی کو حقیقت میں طلاق دینے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا؟ براہِ کرم فقہِ حنفی کی روشنی میں اس مسئلے کا واضح حکم بیان فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس طرح طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، اسی طلاق کا اقرار کرنے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگرچہ وہ اقرار جھوٹ پرمشتمل ہی کیوں نہ ہو، لہٰذا مذکور شخص نے اپنی والدہ کے روبرو ’’میں نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دی ہے،‘‘ کے الفاظ کے ذریعہ بیوی کو طلاق دینے کا اقرار کیا ہو، تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہو چکی ہےجس کے بعد اسے دوران عدت رجوع کا اختیارحاصل ہے، چنانچہ شوہر زبانی طور پر کہہ دے کہ میں رجوع کرتا ہوں وغیرہ یا عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کر لے یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چھو لے تو اس سے بھی رجوع درست ہو کر دونوں کا نکاح برقرار رہے گا ،ورنہ دورانِ عدت رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت گزرنے پر دونوں کا نکاح ختم ہو جائے گا اور عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو گی ،تا ہم اگر باہمی رضا مندی سے دوبارہ ساتھ رہنا چاہیں تو اس کے لیے باقاعدہ شرعی گواہا ن کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرّر کے ساتھ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدید نکاح لازم ہوگا ،بہر دو صورت شوہر کو آئندہ کے لیے فقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا ،اس لیے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الترمذي: حدثنا قتيبة، قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل ، عن عبد الرحمن بن أردك ، عن عطاء ، عن ابن ماهك ، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:«ثلاث جدهن جد وهزلهن جد: النكاح، والطلاق، والرجعة »اھ. ( باب ما جاء في الجد والهزل في الطلاق ، ج: ٢، ص: ٤٧٦ ، ط: ، دار الغرب الإسلامي بيروت )
وفي رد المحتار: لو أقر بالطلاق هازلا أو كاذبا فقال في البحر، وإن مراده لعدم الوقوع في المشبه به عدمه ديانة،ثم نقل عن البزازية والقنية لو أراد به الخبر عن الماضي كذبا لا يقع ديانة، وإن أشهد قبل ذلك لا يقع قضاء أيضا اھ. ( كتاب الطلاق ، ج: ٣، ص: ٢٣٨ ، ط: ايچ، ايم، سعيد )
وفي البحر الرائق: لو أقر بالطلاق هازلا أو كاذبا كذا في الخانية من الإكراه ومراده بعدم الوقوع في المشبه به عدمه ديانة لما في فتح القدير ولو أقر بالطلاق وهو كاذب وقع في القضاء،وصرح في البزازية بأن له في الديانة إمساكها إذا قال أردت به الخبر عن الماضي كذبا، وإن لم يرد به الخبر عن الماضي أو أراد به الكذب أو الهزل وقع قضاء وديانة واستثنى في القنية من الوقوع قضاء ما إذا شهد قبل ذلك لأن القاضي يتهمه في إرادته الكذب فإذا أشهد قبله زالت التهمة الخ. ( كتاب الطلاق ، ج: ٣ ، ص: ٢٤٦ ، ط: مکتبۃ رشیدیۃ )
وفي النهر الفائق: (ولو) كان الزوج (مكرهًا) على إنشاء لفظ الطلاق لكنه لا يصير فارًا فلا ترث منه كما في (القنية) وإنما وقع لما صححه الحاكم: (ثلاث جدهن جد وهزلهن جد الطلاق والعتاق واليمين) ولا خلاف أنه لو أكره على الإقرار به لا يقع كذا في غير كتاب، يعني قضاء وديانة بخلاف ما لو أقر به وادعى أنه كان هازلًا أو كاذبًا حيث يقع قضاء إلا إذا أشهد قبل ذلك لزوال التهمة به الخ. ( كتاب الطلاق ، ج: ٢ ، ص: ٣١٧ ، ط: دار الكتب العلمية )
وفي الهداية: " وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض " لقوله تعالى: {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ} [البقرة: 231] من غير فصل ولا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمى إمساكا وهو الإبقاء وإنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها " والرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي " وهذا صريح في الرجعة ولا خلاف فيه بين الأئمة اھ. ( باب الرجعة ، ج: ٢ ، ص: ٢٥٤، ط: بيروت لبنان )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عامر رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100576کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات