طلاق

اگر یہ تصویریں اصل ہیں تو طلاق ہے کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
100299
| تاریخ :
2026-10-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

اگر یہ تصویریں اصل ہیں تو طلاق ہے کہنے کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، میرا نام محمود الحسن ہے ، مفتی صاحب! امید ہے خیریت سے ہوں گے ، ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ ایک لڑکی کا چھوٹی عمر میں نکاح ہوا تھا، لیکن اس کی ابھی تک رخصتی نہیں ہوئی تھی، کچھ لوگوں نے پروپیگنڈا کر کے اس لڑکی کی تصویرکسی اور لڑکے کے ساتھ ایڈیٹ کر کے اس لڑکے کو بھیج دی، وہ لڑکا غیر ملک تھا اور ان پڑھ تھا اور اصل حقائق کو پہچان نہ سکا تو لوگوں نے چال چل کے اس لڑکے سے طلاق کروائی، اس لڑکے نے طلاق اس شرط پر دی کہ ”اگر یہ تصویریں اصل ہیں تو پھر طلاق ہے، اگر تصویریں اصل نہیں ہیں تو پھر میری طلاق نہیں ہے“،تو اب تحقیق ہو گئی ہے کہ تصویریں اصل نہیں ہیں، تو اب اس بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرنے کی صورت میں اس شرط کے نہ پائے جانے سے طلاق واقع نہیں ہوتی ،لہذا صورت مسئولہ مىں لڑکے نے بعض لوگوں کے پروپیگنڈا میں آکر شک وشبہ کی بنیاد پر جب طلاق كو معلق كركے مذكور الفاظ ”اگر یہ تصویریں اصل ہیں تو پھر طلاق ہے، اگر تصویریں اصل نہیں ہیں تو پھر میری طلاق نہیں ہے“کہا اور بعد میں تحقیق سے معلوم ہوگیا کہ تصویریں اصل نہیں تھیں، بلکہ ایڈیٹ شدہ تھیں ، تو اس سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی،بلکہ دونوں کا نکاح حسب سابق برقرار ہے۔ لہذا اب دونوں رخصتی کرکے ازدواجی حیثیت سے رہ سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (ربط حصول مضمون جملة بحصول مضمون جملة أخرى) ويسمى يمينا مجازا وشرط صحته كون الشرط معدوما على خطر الوجود.اهـ (باب التعليق، ج: 3، ص: 341، ط: إيج إيم سعيد)
وفي رد المحتار: تحت (قوله على خطر الوجود) أي مترددا بين أن يكون وأن لا يكون لا مستحيلا ولا متحققا لا محالة لأن الشرط للحمل والمنع وكل منهما لا يتصور فيهما شرح التحرير.اهـ (باب التعليق، ج: 3، ص: 342، ط: إيج إيم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100299کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 4
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات