میرے دو بھائی اور ایک بہن ہے، تقریباً 4 سے 5 سال پہلے میرے والد اور والدہ میں علیحدگی ہو گئی تھی ، جس کے بعدمیں والد صاحب کے ساتھ رہنے لگا، میرا ایک بھائی ملک سے باہر ہوتا ہے اور بہن شادی شدہ ہے اور چھوٹا بھائی والدہ کے ساتھ رہنے لگا، میرے علاوہ دو بھائیوں اور بہن نے والد صاحب سے سارے تعلقات ختم کر دیے۔
والد اور والدہ کی علیحدگی کے بعد والد صاحب کے نام ایک عدد گھر تھا جو کہ ان کے نام تھا، انہوں نے وہ گھر فروخت کیا، کیونکہ اس علاقے میں عزت خراب ہونے کے بعد وہ علاقہ چھوڑنا پڑا اور والد صاحب نے نئے علاقے میں گھر خریدا اور میرے ہزار دفعہ منع کرنے کے بعد بھی انہوں نے وہ گھر میرے نام سے خریدا اور اس کے تمام کاغذات میرے نام سے بنوائے، اور مجھ سے کہا کہ یہ گھر میں اسی لیے تمہارے نام کر رہا ہوں کہ میرے مرنے کے بعد میرے پوتا اور پوتی اس میں رہیں گے اور اس گھر میں میرے دوسرے بچوں کا حق نہیں ہے، کیونکہ وہ میرے رابطے میں نہیں ہیں، نہ مجھ سے بات کرتے ہیں اور نہ مجھ سے ملنے کے لیے آتے ہیں۔
والدہ سے علیحدگی کے بعد تقریباً 4 سال میرے بہن بھائیوں نے والد صاحب سے رابطہ نہیں کیا اور میرے والد صاحب نے بار بار یہ الفاظ کہے کہ اس گھر پر کسی کا حق نہیں ہے، یہ میں نے تمہیں اور تمہارے بچوں کو گفٹ کر دیا ہے، پچھلے سال میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے، قانونی طور پر تو یہ میرا گھر ہے، لیکن مسلمان ہونے کے ناطے میں آپ سے اس مسئلے پر رہنمائی چاہتا ہوں کہ دین مجھے اس بارے میں کیا حکم دیتا ہے،کیونکہ میں اپنے والد کی آخرت اور قبر کے معاملات کو خراب نہیں کرنا چاہتا ہوں۔
صورت مسئولہ میں سائل کابیان اگرحقیقت پرمبنی ہواوراس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیاگیاہو اس طورپرکہ سائل کےوالدمرحوم نےاپنی صحت والی زندگی میں سائل کومذکورمکان کاغذات میں نام کروانےکےساتھ اس مکان کا باضابطہ مالک وقابض بھی بنا دیا ہو،تووہ مکان سائل کی ملکیت بن چکاہے ،لہذامذکورمکان والدکے انتقال کے بعد ترکہ میں شامل کرکے ورثاءمیں تقسیم نہیں کیاجائےگا،لیکن اگروالدمرحوم نےسائل کے نام مکان صرف کاغذات میں کیاہو،اس پرباقاعدہ مالکانہ تصرف اوراختیارنہ دیاہو ، تووہ بدستوروالدمرحوم کی ملکیت ہے ،جسے ترکہ میں شامل کرکے تمام ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم کرنالازم ہے۔
کمافی شرح المجلۃللأتاسی: "كل يتصرف في ملكه كيف شاء…"، (الفصل الاول فی بیان بعض قواعد فی احکام الاملاک، ج:4، ص: 132، رقم المادۃ: 1192،مکتبۃاسلامیۃ کوئٹۃ)۔
وفی الدرالمختار:( وتتم)الهبة( بالقبض)الكامل(ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به)والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها۔الخ(كتاب الهبة، ج:5، ص:690، مط:سعید)
وفی الفتاوى الهندية: ومنها أن يكون الموهوب مقبوضا حتى لا يثبت الملك للموهوب له قبل القبض وأن يكون الموهوب مقسوما إذا كان مما يحتمل القسمة وأن يكون الموهوب متميزا عن غير الموهوب ولا يكون متصلا ولا مشغولا بغیرالموھوب اھ (الباب الأول تفسير الهبة وركنها وشرائطها وأنواعها وحكمها، ج:4،ص:374،مکتبۃماجدیۃ)
وفی بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع: والقبض عندنا هو التخلية، والتخلي وهو أن يخلي البائع بين المبيع وبين المشتري برفع الحائل بينهما على وجه يتمكن المشتري من التصرف فيه فيجعل البائع مسلما للمبيع، والمشتري قابضا له، وكذا تسليم الثمن من المشتري إلى البائع، (فصل في حكم البيع، ج: 5، ص: 244، مط: سعید کراچی)
وفی فقہ البیوع: ويُمكن أن يُخرّج على ذلك، ما يقع كثيراً: من أن الأب يهب داراً لابنه، وهو ساكن معه فيها بمتاعه، فلو أذن الأب ابنه بقبض متاعه وديعة، وسجل الدار باسم ابنه بعد الهبة، وصرح بان كونه یسکن الدار بعد ذالک موقوف علی إذن الابن على سبيل العارية، وقبل ذلك الابن، ينبغي أن يُعتبر قبضاً كافياً لتمام الهبة، والله سبحانه أعلم. (القبض فی الدار التی یسکنھا البائع، ج: 1، ص: 387، مکتبۃ معارف القرآن کراتشی)
وفیہ ایضاً: فالذی یظھر: انہ لاینبغی ان یعتبر التسجیل قبضاً ناقلاً للضمان فی الفقہ الاسلامی، الا اذا صاحبتہ التخلیۃ بالمعنی الذی ذکرناہ فیما سبق، (ھل التسجیل فی النظام العقاری یعتبر قبضاً؟ ، ج: 1، ص: 392، مکتبۃ معارف القرآن کراتشی)