قرض

پاکستانی کرنسی میں دئے جانے والے قرض کا درہم کی صورت میں واپسی کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
100110
| تاریخ :
2026-10-07
معاملات / مالی معاوضات / قرض

پاکستانی کرنسی میں دئے جانے والے قرض کا درہم کی صورت میں واپسی کا مطالبہ کرنا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسماۃ۔۔۔ کے شوہر مسمیٰ۔۔۔۔ نے میرے والد صاحب کو کچھ قرضہ دیا تھا، تقریباً2008 میں ، قرضہ کی ترتیب یہ ہوئی تھی کہ میرا شوہر دوبئی میں تھا، اور میرے والد صاحب پاکستان میں تھے، میرے والد صاحب نے قرضہ مانگا تو میرے شوہر نے وہاں دبئی میں سات ہزار درہم دئیے ، اور اسی طرح مختلف اوقات میں درہم وہاں جمع کراتے رہیں، اور میرے والد صاحب کو پاکستانی کرنسی موصول ہوتی رہی ، وہاں کل اٹھائیس ہزار درہم دیئے گئے ، اور یہاں والد صاحب کو پاکستانی کرنسی میں چار سے ساڑھے چار لاکھ روپے وصول ہوئے ہیں، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ادائیگی کی کیا صورت ہوگی؟ یہ ادائیگی درہم میں ہوگی یا پاکستانی کرنسی میں، اگر درہم میں ادائیگی کی جائے گی تو 2008 کے ریٹ سے یا آج کی ریٹ سے ، اگر پاکستانی کرنسی میں ہوگی تو اس وقت کے ریٹ چار یا ساڑھے چار لاکھ کی ادائیگی ہوگی یا آج کے ریٹ سے ، جوبھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں،
(نوٹ) مسماۃ۔۔۔کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے کہا تھا کہ سسر صاحب میں یہاں لوگوں سے درہم لیکر آپ کو بھیج رہا ہوں اور میں درہم میں ہی وصول کرونگا، جبکہ سسر صاحب کا کہنا ہے کہ صرف قرضہ کی بات ہوئی تھی ، ادائیگی کے متعلق درہم یا پاکستانی کرنسی کی بات نہیں ہوئی تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرض جس کرنسی میں لیا جائے ،تو مقروض شخص کے ذمہ اسی کرنسی میں ہی قرض کی واپسی لازم ہوتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے والد نے اگر پاکستانی مقدار میں ہی قرض طلب کیا ہو اور سائلہ کے شوہر نے درہم کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرکے پاکستانی کرنسی ہی حوالہ کی ہو تو اب سائلہ کے والد کے ذمہ وصول کردہ پاکستانی کرنسی کے بقدر رقم واپس کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه۔اھ(باب المرابحة و التولية،فصل في القرض،ج:٥،ص: ١٦٢مط:سعيد)
وفی تنقيح الحامدية: (سئل) في رجل استقرض من آخر مبلغا من الدراهم وتصرف بها ثم غلا سعرها فهل عليه رد مثلها ؟ (الجواب) : نعم ولا ينظر إلى غلاء الدراهم ورخصها كما صرح به في المنح في فصل القرض مستمدا من مجمع الفتاوى۔اھ(کتاب البیوع، باب القرض، ج: ١، ص: ٢٩٤، مط: حقانية)
وفی موسوعۃ القواعد الفقہیۃ: القاعدة الأربعون "الديون" الديون تقضى بأمثالها لا بأعيانها، الديون: أموال في الذمة، وما في الذمة لا يتعين، ولذلك فإن ما كان في الذمة إنما يقضي بمثله لا بعينه؛ لأَن الدَّيْن ليس بمال لا عرفا ولا شرعاً، وإنما هو وصف في الذمة لا يتصور قبضه حقيقة. (حرف الدال، القاعدة الأربعون، ج: ٤، ص: ٣٦٨، مط: مؤسسة الرسالة، بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100110کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 2
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات