قرض

قرض پر اضافی رقم کی شرط لگانے اور متبادل صورت کا حکم

فتوی نمبر :
100081
| تاریخ :
2026-10-06
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض پر اضافی رقم کی شرط لگانے اور متبادل صورت کا حکم

کیا فرماتےہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک دکان خریدنا چاہتا ہوں ،اور اس دکان کی مالیت تقریبًا 50/ 60 لاکھ روپے ہے ، جبکہ میرے پاس فی الحال اتنی رقم موجود نہیں ہے،تقریبًا 20/ 25 لاکھ روپے موجود ہوں گے، باقی میں کسی اور سے قرض لوں گا، جس سے میں یہ قرض لوں گا ،تو اس سے میں یہ طے کروں گا کہ آپ کے پیسے جب تک میرے پاس ہیں، میں مکمل ادا نہیں کرتا ، تو اس دکان کا آدھا کرایہ آپ کا ،آدھا میرا ہوگا، یعنی وہ دکان اگر کرائے پر چڑھاتے ہیں، تو 40 ہزار 50 ہزار روپے کی وہ دکان کرائے پر لگ سکتی ہے ،تو اس میں سے آدھا کرایہ اس کا ہوگا ، جس نے رقم لگائی ہے، اور آدھا کرایہ میرا ہوگا، اور جب میں اس کاقرض پورا ادا کردوں گا ،تو کرایہ دینا بھی بند کردوں گا، اس صورت کا کیا حکم ہے؟ اگر یہ صورت ناجائز ہو تو اس کے متبادل کوئی جائز صورت بتائیں ، تاکہ اس طریقے سے دکان خریدی جاسکے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ قرض دیتے/لیتے وقت کوئی ایسی شرط لگانا کہ جس سے قرض دینے والے کو کسی بھی قسم کا کوئی اضافی فائدہ حاصل ہورہا ہو،شرعاً سود ہونے کی بناء پر ناجائز وحرام اور گناہ کبیرہ ہے،لہذا اس سے اجتناب لازم ہے ۔
چنانچہ سوال میں ذکرکردہ وضاحت کے مطابق سائل کا دکان خریدنے کے لئے کسی شخص سے بطورِ قرض رقم لینا ،اور قرض دینے والے کے ساتھ یہ شرط طے کرنا کہ جب تک میں آپ کی رقم مکمل واپس نہیں کردیتا، اس وقت تک دکان سے حاصل ہونے والے کرایہ کا نصف تمہیں دیا جائے گا، تو یہ معاملہ سود پرمشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز وحرام ہے، جس سے بہرصورت احتراز لازم ہے۔
البتہ اس کی متبادل جائز صورت یہ اختیار کی جاسکتی ہے کہ قرض کے بجائے آپس میں مشارکت کا معاملہ کیا جائے،مثلاً سائل اور دوسرا شخص باہمی رضامندی سے دکان کی خریداری میں شریک ہوجائیں، اور دونوں کی ملکیت ان کے لگائے ہوئے سرمایہ کے تناسب سے مقرر ہو، دکان سے حاصل ہونے والا کرایہ بھی شرعی اصول کے مطابق بقدر ملکیت شرکاء کے درمیان تقسیم کیا جائے، بعد ازاں اگر سائل دوسرے کا حصہ خریدنا چاہے، تو باہمی رضامندی سے اس کا حصہ خرید کر مکمل دکان اپنی ملکیت میں لے سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تبارک وتعالی فی القرآن الکریم: أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا ،الخ(سورۃالبقرۃ، الایۃ: 276)۔
وفی السنن الكبرى:عن ابن سيرين عن عبد الله يعنى ابن مسعود أنه سئل عن رجل استقرض من رجل دراهم ثم إن المستقرض أفقر المقرض ظهر دابته فقال عبد الله : ما أصاب من ظهر دابته فهو ربا قال أبو عبيد : يذهب إلى أنه قرض جر منفعة. قال الشيخ أحمد : هذا منقطع،{ت}وقد روينا عن ابن عون عن ابن سيرين : أن رجلا أقرض رجلا دراهم وشرط عليه ظهر فرسه فذكر ذلك لابن مسعود فقال : ما أصاب من ظهره فهو ربا.(رقم الحدیث: 11251/ج:5/ص:350 ط: مجلس دائرة المعارف النظامية الكائنة في الهند ببلدة حيدر آباد)۔
وفی الدر المختار: وفي الخلاصة القرض بالشرط حرام والشرط لغو بأن يقرض على أن يكتب به إلى بلد كذا ليوفي دينه.وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن اھ (ج:5/ص:166،ط،الناشر: دار الفكر-بيروت)۔
وفی رد المحتار:(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه (قوله فكره للمرتهن إلخ) الذي في رهن الأشباه يكره للمرتهن الانتفاع بالرهن إلا بإذن الراهن اهـ سائحاني الخ،وما في المعتبرات على الحكم ثم رأيت في جواهر الفتاوى إذا كان مشروطا صار قرضا فيه منفعة وهو ربا وإلا فلا بأس به اهـ ما في المنح ملخصا اھ(ج:5/ص:166،ط،الناشر: دار الفكر-بيروت)۔
وفی الدر المختار:(و) فيها (القرض لا يتعلق بالجائز من الشروط فالفاسد منها لا يبطله ولكنه يلغو شرط رد شيء آخر فلو استقرض الدراهم المكسورة على أن يؤدي صحيحا كان باطلا) وكذا لو أقرضه طعاما بشرط رده في مكان آخر (وكان عليه مثل ما قبض) فإن قضاه أجود بلا شرط جاز ويجبر الدائن على قبول الأجود وقيل لا بحر اھ(ج:5/ص:165،ط،الناشر: دار الفكر-بيروت)۔
وفی المعاییر الشرعیۃ:المشاركة المتناقصة عبارة عن شركة يتعهد فيها أحد الشركاء بشراء حصة الآخر تدریجیا إلى أن يتملك المشتري المشروع بكامله، ولا بد أن تكون الشركة غير مشترط فيها البيع والشراء، وإنما يتعهد الشريك بذلك بوعد منفصل عن الشركة،وكذلك يقع البيع والشراء بعقد منفصل عن الشركة، ولا يجوز أن يشترط أحدالعقدين في الآخر اھ(القسم الثانی:الشرکات الحدیثه:ج:17/ص:31/ط،دار الميمان للنشر والتوزيع – الرياض)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100081کی تصدیق کریں
0     137
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 2
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات