الاستفتاء
گزارش ہے کہ میرا نکاح ہو چکا ہے، لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی۔ نکاح کے بعد میری بیوی سے دو یا تین مرتبہ تنہائی میں ملاقات ہوئی، جہاں کوئی تیسرا شخص موجود نہیں تھا، ہمارے درمیان ہمبستری بھی ہوئی۔ بعد ازاں بیوی نے فون پر بتایا کہ رشتہ داروں میں منگنی کی تقریب ہے۔ میں نے اسے بے حیائی اور بے پردگی سے روکنے کی نیت سے کہا: ’’کہ تم اگر گئی تو تجھے طلاق ہے، طلاق ہے، طلاق ہے۔‘‘ اللہ گواہ ہے، نیت میری طلاق دینے کی نہیں تھی، نیت اسے بے حیائی اور بے پردگی سے روکنے کی تھی۔ میں نے کہا: ’’اپنی والدہ کو بتا دو کہ شوہر نے منع کیا ہے۔‘‘ لیکن بڑی بہن، عمر 40 سالہ غیر شادی شدہ، نے مداخلت کرکے بیوی کو جانے پر مجبور کیا اور روک دیا، اور کہا: ’’کوئی گڑبڑ نہیں کرنی اور سیدھا نکلو۔‘‘ اس بہن کو سب پتا تھا کہ شوہر نے منع کیا ہے۔ میری بیوی راضی نہیں تھی، لیکن بڑی بہن کی مداخلت سے زبردستی لے جایا گیا۔ جن افراد کو معلوم ہوا، انہوں نے اس پر موبائل بھی بند کروایا تاکہ اس کا میرے ساتھ رابطہ نہ ہو سکے۔ بیوی میری تھی، اختیار گھر والوں کے ہاتھ میں تھا۔
صورت مسؤلہ میں جب سائل نےاپنی بیوی کو رشتہ داروں کے ہاں منگنی کی تقریب میں جانے سے منع کر تے ہو ئے سوال میں مذکور الفاظ " تم اگر گئی تو تجھے طلاق ہے، طلاق ہے ،طلاق ہے " کہہ دیئےتو اس سے سائل کی بیوی پر تین طلاقیں معلق ہو چکی تھی ،پھر سائل کی بیوی وہاں چلی گئی (اگرچہ گھروالوں کے مجبور کرنےکی وجہ سے گئی ہو)تو شرط پا ئے جا نے کی وجہ سے اس پر معلق تینوں طلاقیں واقع ہو کرحرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا ، ، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، ،جب کہ لڑکی عدت ختم ہونے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔
قال اللہ تعالی: فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ ( سورۃ البقرہ الآیہ: 230 )
وفی الھندیۃ: وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا وإن كانت غير مدخولة طلقت واحدة وكذا إذا قال أنت طالق فطالق فطالق أو ثم طالق ثم طالق أو طالق طالق كذا في السراج الوهاج،اھ(الباب الثانی فی ایقاع الطلاق،ج:1 ص: 355 ناشر: ماجیدیہ)
وفی الھندیۃ:إن کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ وثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحاصحیحا ، الخ(فصل فيما تحل به المطلقة ،ج: 1 ص : 473 ناشر ؛ المطبعۃ الکبری لأمیریہ)